دہلی: آر سی اور ڈرائیونگ لائسنس کے لئے فیس لیس خدمات کا آغاز
دہلی محکمہ ٹرانسپورٹ نے اتوار کے روز بھی درخواست گذاروں کو ڈرائیونگ لائسینس (ڈی ایل) ٹیسٹ میں شامل ہونے کا آپشن دیا ہے۔
نئی دہلی: دہلی حکومت نے ای-رکشہ لرننگ لائسینس کے لیے درخواست گذاروں کو بغیر کسی اپوئنٹمنٹ کے براہ راست متعلقہ لائسینسنگ اتھارٹی میں رابطہ کرنے کی اجازت دینے کا اہم فیصلہ کیا ہے۔ دہلی حکومت کے محکمہ نقل و حمل (ٹرانسپورٹ) نے ایک حکم جاری کرکے کہا ہے کہ درخواست گذار آن لائن سافٹ ویئر سارتھی کے ذریعے سے فیس جمع کرنے کے بعد چھٹی کے علاوہ کسی بھی دن دوپہر دو بجے سے چار بجے کے درمیان متعلقہ زون کے لائسینسنگ اتھارٹی سے براہ راست ربطہ کر سکتے ہیں۔ محکمہ نے اس سلسلے میں بہ ضابطہ حکم جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سری نگر میں مہاراشٹر کے عمر رسیدہ سیاح کی کورونا سے موت
دہلی حکومت نے گزشتہ کچھ مہینوں میں تمام زونل دفاتر/علاقائی دفاتر (آر ٹی او) کو چلانے کے طریقے میں تاریخی تبدیلی کی ہے جس کے تحت گاڑی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (آر سی) اور لائسینس سے متعلق دیگر سرگرمیوں کے لیے فیس لیس سروسز شروع کی جا رہی ہیں۔ فی الحال ابھی ان فیس لیس سروسز کا تجربہ جاری ہے۔
محکمہ آئندہ چند ماہ میں 70 دیگر ضروری خدمات کو دو مرحلوں میں فیس لیس سروسز کے تحت لانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ دہلی میں پھر سے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر یہ بے حد ضروری ہے۔ ایک دیگر اہم فیصلے میں دہلی محکمہ ٹرانسپورٹ نے اتوار کے روز بھی درخواست گذاروں کو ڈرائیونگ لائسینس (ڈی ایل) ٹیسٹ میں شامل ہونے کا آپشن دیا ہے۔ ایسا عوام، بالخصوص بر سرِ کار طبقے کی سہولت کے مقصد سے کیا گیا ہے جنھیں کام کے دن پر ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے میں دقت ہوتی ہے۔
دہلی حکومت کی اہم ای وی پالیسی 2020 کے تحت الیکٹرک گاڑیوں کو بڑھاوا دینے کے لیے دہلی حکومت ہر ای-رکشے کی خریداری پر 30 ہزار روپیے کی سبسڈی دے رہی ہے۔ علاوہ ازیں دہلی حکومت ایسی ہر گاڑی کی خریداری پر دہلی فائنانس کارپوریشن (ڈی ایف سی) کے ذریعے قرض پر پانچ فیصد سود میں چھوٹ دینے کا بھی منصوبہ بنا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ہم آسام کی حرمت اور ترقی کے لئے آپ کے ساتھ ہیں: راہل گاندھی
دہلی کے وزیر نقل و حمل (ٹرانسپورٹ) کیلاش گہلوت نے جاری ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ کچھ مہینوں سے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی دور اندیش قیادت میں دہلی حکومت نے روایتی طور پر ٹرانسپورٹ خدمات دینے کے طریقوں میں کئی اصلاحات کی ہیں۔ محکمہ تمام چیلنجز کا حل متعینہ وقت میں کرنے کے تئیں پابند عہد ہے۔ ساتھ ہی درخواست گذاروں کو اس درخواست کے عمل میں اگر کسی طرح کی مشکلات ہوتی ہے۔ تو ان کی مدد اور ان کی رہنمائی کے لیے محکمہ کی جانب سے مناسب انتظام کیا گیا ہے۔ ہمارا مقصد اس نظام کے ذریعے کسی بھی طرح کے انتظار کے وقت کو بحسن و کامیابی ختم کرنا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔