اروند کیجریوال کو ضمانت: ’جیل‘ جانے سے لے کر ’بیل‘ ملنے تک کی مکمل ٹائم لائن، جانیں کب کب کیا کیا ہوا؟

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو سب سے پہلے 21 مارچ 2024 کو ای ڈی نے مبینہ شراب گھوٹالہ کے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ جبکہ ، سی بی آئی نے انہیں 26 جون 2024 کو گرفتار کیا تھا

<div class="paragraphs"><p>دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال / آئی اے این ایس</p></div>

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے دہلی کے مبینہ شراب پالیسی گھوٹالہ معاملے میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔ کیجریوال کو ای ڈی منی لانڈرنگ کیس میں پہلے ہی ضمانت مل چکی تھی اور ایک دیگر کیس کے سلسلے میں سی بی آئی کی طرف سے گرفتار کیے جانے کی وجہ سے جیل میں قید تھے۔

تاہم اب جب کہ سپریم کورٹ نے انہیں اس کیس میں بھی ضمانت دے دی ہے، تو ان کے لیے جیل سے باہر آنے کا راستہ صاف ہوگیا ہے۔ ضمانت ملنے کی خبر سے عام آدمی پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں میں زبردست جوش و خروش ہے۔ یہاں ہم آپ کو بتائیں گے کہ کیجریوال کی گرفتاری سے لے کر ضمانت تک کب کب کیا کیا ہوا؟


’جیل‘ سے ’بیل ‘ تک کی ٹائم لائن:

21 مارچ 2024

21 مارچ کو ای ڈی نے اروند کیجریوال کو شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ گرفتاری سے قبل ای ڈی نے اروند کیجریوال کو 9 بار طلب کیا تھا لیکن وہ کبھی پیش نہیں ہوئے۔

10 مئی 2024

لوک سبھا انتخابات سے پہلے سپریم کورٹ نے 10 مئی 2024 کو کیجریوال کو عبوری ضمانت دی تھی۔ یہ ضمانت یکم جون تک کچھ شرائط کے ساتھ دی گئی۔

2 جون 2024

شراب پالیسی کیس میں سپریم کورٹ کی طرف سے دی گئی عبوری ضمانت ختم ہونے کے ایک دن بعد کیجریوال نے تہاڑ جیل میں خودسپردگی کی۔ تب سے وہ جیل میں قید تھے۔

26 جون 2024

سی بی آئی نے کیجریوال کو باضابطہ طور پر گرفتار کرلیا۔ سی بی آئی نے مبینہ شراب گھوٹالہ سے متعلق بدعنوانی کے معاملے میں کیجریوال کو گرفتار کر لیا۔ راؤس ایونیو کورٹ میں خصوصی جج امیتابھ راوت نے سی بی آئی کو کیجریوال کو باضابطہ طور پر گرفتار کرنے کی اجازت دی تھی۔ جب سی بی آئی نے کیجریوال کو گرفتار کیا تو وہ پہلے ہی ای ڈی کیس میں حراست میں تھے۔


12 جولائی 2024

سپریم کورٹ نے اروند کیجریوال کو ای ڈی کیس میں عبوری ضمانت دے کر بڑی راحت دی ہے۔ تاہم سی بی آئی کی گرفتاری کی وجہ سے وہ جیل سے باہر نہیں آسکے۔

5 اگست 2024

دہلی ہائی کورٹ نے سی بی آئی کی گرفتاری کو برقرار رکھا اور انہیں ضمانت کے لیے نچلی عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت دی۔

12 اگست 2024

اروند کیجریوال کے وکیل نے دہلی ہائی کورٹ کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا اور کیجریوال کی ضمانت کا مطالبہ کیا۔

5 ستمبر 2024

سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کی اور دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔


13 ستمبر 2024

سپریم کورٹ نے سی بی آئی کیس میں بھی اروند کیجریوال کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ اس کے ساتھ ہی اس کے جیل سے باہر آنے کا راستہ کھل گیا۔ جسٹس سوریہ کانت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کیجریوال کو سی بی آئی کیس میں 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے پر ضمانت دی جاتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔