دہلی آبکاری گھوٹالہ: منیش سسودیا کو عدالت سے پھر نہیں ملی راحت، عدالتی حراست میں 14 دنوں کی توسیع

سسودیا فی الحال ای ڈی کی حراست میں ہیں، سی بی آئی کیس میں عدالتی حراست ختم ہونے پر انھیں عدالت میں پیش کیا گیا، سماعت کے دوران سی بی آئی نے کہا کہ جانچ اب بھی جاری ہے اور اہم موڑ پر ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

دہلی آبکاری گھوٹالہ معاملے میں سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کو ایک بار پھر راؤز ایونیو کورٹ نے جھٹکا دیا ہے۔ آبکاری کیس میں عدالت نے سی بی آئی والے معاملے پر منیش سسودیا کی 14 دنوں کی عدالتی حراست بڑھانے کا فیصلہ سنایا ہے۔ یعنی سسودیا آئندہ 3 اپریل تک عدالتی حراست میں ہی رہیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ منیش سسودیا فی الحال ای ڈی کی حراست میں ہیں۔ سی بی آئی کیس میں عدالتی حراست ختم ہونے پر آج انھیں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران سی بی آئی نے کہا کہ جانچ اب بھی جاری ہے اور اہم موڑ پر ہے۔ سی بی آئی کی باتیں سننے کے بعد عدالت نے منیش سسودیا کی عدالتی حراست میں 14 دنوں کی توسیع کرنے کا فیصلہ سنایا۔


واضح رہے کہ منیش سسودیا 22 مارچ تک ای ڈی کی حراست میں ہیں۔ اس معاملے میں راؤز ایونیو کورٹ نے گزشتہ جمعہ کے روز منیش سسودیا کی ریمانڈ 22 مارچ تک کے لیے ای ڈی کو دے دی تھی۔ ای ڈی نے کورٹ میں کہا تھا کہ لیفٹیننٹ گورنر نے جب اس معاملے کی شکایت کی تھی تو سسودیا نے اپنا فون بدل لیا تھا لیکن ایجنسی نے ان کے موبائل ڈاٹا کو پھر نکال لیا ہے۔ اب ایجنسی ان کے موبائل اور ای میل سے نکالے گئے ڈاٹا کا اینالیسس کر رہی ہے اور ابھی سسودیا سے سوال پوچھنے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔