دہلی: سی بی آئی کے نائب قانونی صلاح کار کی خود کشی، سوسائڈ نوٹ برآمد

سی بی آئی کے نائب قانونی صلاح کار کے طور پر تعینات جتیندر کمار کو گھر میں لٹکی ہوئی حالت میں پایا گیا، وہ بنیادی طور پر ہماچل پردیش سے تعلق رکھتے تھے۔ پولیس نے سوسائڈ نوٹ برآمد کیا ہے

خودکشی، علامتی تصویر آئی اے این ایس
خودکشی، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: مرکزی تفتیشی ایجنسی (سی بی آئی) کے ایک نائب قانونی صلاح کار نے جنوبی دہلی میں واقع اپنی رہائش پر مبینہ طور پر خود کشی کر لی۔ متوفیٰ کی شناخت 48 سالہ جتیندر کمار کے طور پر ہوئی ہے۔

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ انہیں صبح تقریباً 6.45 بجے ڈفینس کالونی پولیس اسٹیشن میں ایک شخص کے پھانسی پر لٹکے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ جس کے بعد کرائم برانچ اور فارینزک موبائل ٹیم موقع پر پہنچی۔

عہدیدار نے کہا کہ ‘‘جتیندر کمار سی بی آئی کے ضلع منڈی سے تعلق رکھتے تھے۔ ایک سوسائڈ نوٹ بھی برآمد ہوا ہے، جس میں لکھا ہے کہ ان کی موت کے لئے کوئی بھی ذمہ دار نہیں ہے۔‘‘


جتیندر کمار کی بیوی جیوتی منڈی میں اور بھائی راجندر چنڈی گڑھ میں رہتے ہیں۔ دہلی پولیس نے موقع پر پہنچے سی بی آئی کے سینئر افسران کے ساتھ بھی معلومات کا اشتراک کیا۔ عہدیدار نے کہا ’’کوئی گڑبڑی نہیں پائی گئی۔ لاش کو سردخانہ میں رکھا گیا ہے۔ آج بروز جمعہ پوسٹ مارٹم انجام دیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔