دہلی میں کورونا کے نئے معاملوں میں کمی لیکن اموات بدستور زیادہ

اس دوران 7216 مریضوں کے صحت مند ہونے سے انفیکشن سے نجات پانے والے مریضوں کی تعداد 488476 پہنچ گئی ہے۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

راجدھانی دہلی میں کورنا وائرس کا قہر بدستور جاری ہے جبکہ پچھلے 24 گھنٹے میں اس میں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور کل 4454 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ پرسوں یہ تعداد چھہ ہزار سے زیادہ تھی۔

واضح رہے اس دوران نئے مریضوں کی تعداد میں ضرور کمی آئی ہے لیکن اس دوران 121 مریضوں کی موت ہوئی ہے جس میں کمی دیکھنے میں نہیں آئی ہے۔ دہلی حکومت کی وزارت صحت کے جاری اعداد و شمار کے مطابق کل یعنی پیرکے روز 4454 نئے معاملے سامنےآئےہیں۔


ادھر دہلی میں فضائی آلودگی بھی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے ۔ مہاراشٹر حکومت نے اعلان کیا ہے کہ دہلی،ہریانہ ،راجستھان اور گووا سے آنے والے مسافروں کو اپنے ساتھ کورونا ٹیسٹ کی نیگیٹو رپورٹ لانی ہوگی۔ اس فہرست میں دہلی کے نام کا شامل ہونا یہ بتاتا ہے کہ دہلی میں کورونا کےکیا حالات ہیں۔

سرکاری ڈاٹا کے مطابق نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی دلی میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 534317 ہوگئی ہے اور 8512 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس دوران 7216 مریضوں کے صحت مند ہونے سے انفیکشن سے نجات پانے والے مریضوں کی تعداد 488476 پہنچ گئی ہے۔


بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ یہاں سرگرم معاملے بڑھ کر 37329 ہیں۔ کل 22700 مریض گھروں میں آئسولیشن میں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔