دہلی کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے ریاستی دفتر پر لہرایا قومی پرچم، ’ان شہدا کو سلام جنہوں نے ملک کو آزادی دلائی‘

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے ملک کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر ریاستی دفتر راجیو بھون میں قومی پرچم لہرایا

<div class="paragraphs"><p>تصویر پریس ریلیز</p></div>

تصویر پریس ریلیز

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے ملک کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر ریاستی دفتر راجیو بھون میں قومی پرچم لہرایا۔ قبل ازیں، ریاستی صدر دیویندر یادو نے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے پرچم کشائی پروگرام میں بھی شرکت کی۔

پرچم کشائی کے پروگرام میں ریاستی صدر کے علاوہ دہلی حکومت کے سابق وزیر ہارون یوسف، این ایس یو آئی کے انچارج کنہیا کمار، کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین اور سابق ایم ایل اے انیل بھاردواج، سابق ایم ایل اے بھیشم شرما، کنور کرن سنگھ، امریش گوتم سمیت کانگریس سیوا دل، مہیلا کانگریس، یوتھ کانگریس، این ایس یو آئی سمیت سیل اور محکموں کے عہدیداران اور کارکنان بھی موجود تھے۔

دیویندر یادو نے دہلی کے باشندگان کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم آزاد ہندوستان میں سانس لے رہے ہیں، یہ سب کانگریس کے سپاہیوں کی جدوجہد اور قربانیوں کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے ملک کے ہر اس فرد کا دن ہے جس نے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا، آج ہر اس نوجوان اور انسان کا دن ہے جو ملک کے لیے شہید ہوا اور جس نے وطن عزیز کی آزادی کے لیے جدوجہد میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا، ’’میں ان شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ملک کو آزادی دلائی، ہمیں آزادی کا یہ تہوار امن اور ہم آہنگی سے منانا چاہیے۔‘‘


دیویندر یادو نے کہا کہ مودی جی تیسرے وزیر اعظم ہیں جو 11ویں بار یوم آزادی پر پرچم لہرا رہے ہیں لیکن یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ان کے تیسرے دور اقتدار کے 67 دنوں میں ملک میں 17 دہشت گرد حملے ہو چکے ہیں، جن میں 18 فوجی شہید اور 26 زخمی ہوئے ہیں۔ دہشت گردوں کے حملوں میں 11 شہری جاں بحق اور 50 شہری زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں لوگ دہشت گردی کے خوف میں جی رہے ہیں۔

دیویندر یادو کی قیادت میں تمام 14 اضلاع اور 258 بلاک کانگریس کمیٹیوں میں بھی ترنگا لہرایا گیا۔ ریاستی صدر نے خود بھی کئی اضلاع کے پرچم کشائی کے پروگرام میں حصہ لیا۔ بوتھ سطح پر منعقدہ پرچم کشائی پروگرام میں ضلع اور بلاک صدور نے حصہ لیا۔ کانگریس کارکنوں نے بوتھ سطح پر پرچم کی تقریب میں علاقہ مکینوں کو بھی شامل کیا۔ تمام کارکنوں نے اپنے گھروں پر بھی قومی پرچم لگا کر آزادی کا جشن منایا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔