دہلی کو فوری طور پر 2000 آئی سی یو بیڈ کی ضرورت ہے: کانگریس

دہلی میں جانچ میں اضافہ کرنے کی ضرورت تھی لیکن ٹیسٹنگ الٹا کم کردی ہے جس کا نتیجہ یہ ہے کہ لاک ڈاؤن کے باوجود دہلی میں انفیکشن کی شرح بڑھ رہی ہے۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

دہلی پردیش کانگریس کے صدر چودھری انل کمار نے قومی دارالحکومت میں بڑھتے ہوئے خوفناک کورونا معاملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باوجود انفیکشن کم نہیں ہونے سے واضح اشارہ ہے کہ آنے والے دنوں میں صورتحال اور سنگین ہونے جا رہی ہے۔

کل جاری ایک بیان میں انل چودھری نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے باوجود دہلی کے اسپتالوں میں آکسیجن بیڈ اور وینٹیلیٹروں کی بہت بڑی قلت ہے اور اگر حکومت لاک ڈاؤن ہٹاتی ہے تو یہ کمی کئی گنا بڑھ سکتی ہے۔


انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن مسئلے کا حل نہیں ہے لہذا اسپتالوں اور سہولیات کی تعداد میں توسیع ضروری ہے۔ دہلی کی اروند کیجریوال حکومت نے لاک ڈاؤن نافذ کیا ، لہذا جانچ میں اضافہ کرنے کی ضرورت تھی لیکن ٹیسٹنگ الٹا کم کردی ہے۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ لاک ڈاؤن کے باوجود دہلی میں انفیکشن کی شرح بڑھ رہی ہے۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ 18 اپریل کو مسٹر کیجریوال نے 700 میٹرک ٹن آکسیجن کی ضرورت بیان کی لیکن اب تک دہلی کو صرف 445 میٹرک ٹن سپلائی مل رہی ہے ، جبکہ آج دہلی کو 1000 میٹرک ٹن آکسیجن کی ضرورت ہے۔ اس کا فوری بندوبست کرنا چاہئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔