وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال نے دیوالی پر لوگوں کو مبارکباد دی، پٹاخے نہ چلانے کی اپیل

دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (عآپ) کے رہنما اروند کیجریوال نے اتوار کو روشنیوں کے تہوار دیوالی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی اور ان پر زور دیا کہ وہ پٹاخے نہ پھوڑیں بلکہ چراغ روشن کریں

<div class="paragraphs"><p>دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال / ویڈیو گریب</p></div>

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال / ویڈیو گریب

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (عآپ) کے رہنما اروند کیجریوال نے اتوار کو روشنیوں کے تہوار دیوالی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی اور ان پر زور دیا کہ وہ پٹاخے نہ پھوڑیں بلکہ چراغوں کو روشن کریں۔

ایکس پر پوسٹ میں کیجریوال نے کہا، ’’دیوالی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد۔ روشنی کے اس مقدس تہوار پر آپ کی زندگی میں بہت ساری خوشی، خوشحالی اور کامیابی آئے۔ دیوی لکشمی کا آشیرواد ہمیشہ قائم رہے۔ آپ سب کی خیر ہو۔‘‘

انہوں نے کہا، ’’یہ روشنیوں کا تہوار ہے، میں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ اس مبارک دن پر پٹاخوں کے بجائے چراغ جلائیں، اپنے گھر کو روشن کریں اور بھگوان شری رام کا استقبال کریں۔‘‘

وزیر اعلیٰ نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ پٹاخے پھوڑنے سے گریز کریں کیونکہ اس ہفتے کے شروع میں قومی راجدھانی میں ہوا کا معیار سنگین زمرے میں پہنچ گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔