دہلی کے روہنی کورٹ میں دھماکہ، کچھ لوگ زخمی، عدالتی کارروائی روکنی پڑی
دہلی واقع روہنی کورٹ کے روم نمبر 102 میں دھماکہ ہونے سے افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا ہے، جانکاری ملتے ہی فائر بریگیڈ اور پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔
دہلی کے روہنی کورٹ کے روم نمبر 102 میں دھماکہ ہونے سے افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ اس حادثہ کی جانکاری ملتے ہی فائر بریگیڈ اور پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔ جانچ کے لیے کیبن کے آس پاس سیکورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔ بم دھماکہ میں کچھ لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق انھیں اس بم دھماکہ کی اطلاع صبح 10.40 بجے ملی جس کے بعد 7 گاڑیوں کو جائے وقوع کے لیے روانہ کر دیا گیا۔
دھماکے کی آواز سنتے ہی عدالت میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا اور جو جہاں تھا وہاں سے محفوظ جگہ پر پہنچنے کی کوشش کرنے لگا۔ حالانکہ کچھ دیر بعد انکشاف ہوا کہ یہ دھماکہ ایک لیپ ٹاپ میں ہوا تھا جس کی وجہ شارٹ سرکٹ تھی۔ اس کے بعد بھی لوگ دہشت میں رہے۔ احتیاطاً عدالت کی سبھی کارروائی روک دی گئی۔ اب پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے اور کسی بھی طرح کی لاپروائی نہ ہو، اس کا بھی دھیان رکھ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز میں ایک بار پھر اضافہ
دہلی پولیس نے جائے حادثہ کی گھیرابندی کرتے ہوئے وہاں پر سیکورٹی بڑھا دی ہے۔ دہلی پولیس کے سینئر افسر جائے حادثہ پر موجود ہیں۔ پولیس نے ابھی کسی طرح کا کوئی آفیشیل بیان جاری نہیں کیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔