دہلی کی مسجدوں سے بی جے پی ایم پی کو ’تکلیف‘، ایل جی کو خط لکھ کر کارروائی کا کیا مطالبہ

پرویش ورما نے لکھا ’’میں پوری دہلی اور خصوصاً اپنے پارلیمانی حلقوں کے کچھ خاص حصوں میں سرکاری زمین، سڑکوں اور ویران جگہوں پر مسجدوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے کی طرف توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہوں۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: مغربی دہلی سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) کے رکن پارلیمنٹ پرویش صاحب سنگھ ورما نے دارالحکومت میں ’مسجدوں کے بڑھنے‘ پر سوال اٹھاتے ہوئے لیفٹننٹ گورنر انل بیجل سے اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پرویش ورما نے لیفٹننٹ گورنر انل بیجل کو لکھے خط میں کہا ہے کہ دہلی میں مسجدوں کی بڑھتی تعداد کی وجہ سے ٹریفک نظام پر اثر پڑنے کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کو دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ رکن پارلیمنٹ پرویش ورما نے خط میں دعوی کیا ہے کہ ان کے پارلیمانی حلقے سمیت دارالحکومت کے مختلف حصوں میں سرکاری زمین اور سڑکوں پر مسجدوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کی وجہ سے دہلی کا ٹریفک متاثر ہوتا ہے۔


بی جے پی لیڈر پرویش ورما نے خط میں لیفٹننٹ گورنر انل بیجل سے اس سلسلے میں فوری طور پر کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے لکھا، ’’میں پوری دہلی اور خصوصاً اپنے پارلیمانی حلقوں کے کچھ خاص حصوں میں سرکاری زمین، سڑکوں اور ویران جگہوں پر مسجدوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے کے ایک خاص طریقے کی طرف آپ کی توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہوں۔‘‘

پرویش ورما نے امید ظاہر کی ہے کہ لیفٹننٹ گورنر اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں گے اور جلد ہی اس پر کارروائی کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔