دہلی میں فروخت ہو رہے ہیں ملاوٹ والے آلو ، ان سے جان لیوا بیماری کا خطرہ
دہلی کے لفٹننٹ گورنر سے مطالبہ کیاہے کہ عام لوگوں کی صحت کو زبردست نقصان پہنچانے کے اس دھندے میں ملوث لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔
دہلی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رام سنگھ بدھوڑی نے راجدھانی میں خطرناک کیمیکل کے ملاوٹ والے آلو کی فروخت پر سنگین تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لفٹننٹ گورنر انل بیجل سے مطالبہ کیاہے کہ عام لوگوں کی صحت کو زبردست نقصان پہنچانے کے اس دھندے میں ملوث لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔
بی جے پی سے تعلق رکھنے والے سینئر رہنما رام ویر سنگھ بدھوڑی نے دہلی کے ایل جی مسٹر بیجل کو سنیچر کو تحریر کردہ خط میں کہا ہے منافع خور خراب آلو میں خطرناک کیمیکل ملا کر اسے مہنگے داموں میں نیا پہاڑی آلو بتا کر بیچ رہے ہیں۔
ڈاکٹروں اور ماہرین نے اس ملاوٹ والے آلو سے لیور اور گردہ وغیر متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ اس سے کینسر جیسی جان لیوا بیماری تک ہونے کے شبہ کا اظہار کیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی جانچ دہلی پولس کی کرائم برانچ کو دی جائے تاکہ اس خطرناک دھندے میں ملوث لوگوں کو بے نقاب کرکے ان کی گرفتاری عمل میں لائی جاسکے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔