دہلی: جعفرآباد کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے بچوں نے نکالی بیداری ریلی

ڈاکٹر فہیم بیگ نے کہا کہ جب کارپوریشن کی گاڑیاں آئیں تو اپنا کچرا اسی میں ہی ڈالیں، تاکہ ہمارا علاقہ صاف ستھرا اور خوبصورت بن سکے اور ہمارے بزرگ، خواتین اور بچے مہلک بیماریوں سے محفوظ رہیں۔

دہلی کے جعفرآباد میں صاف ستھرا رکھنے کے لئے بچوں نے نکالی بیداری ریلی
دہلی کے جعفرآباد میں صاف ستھرا رکھنے کے لئے بچوں نے نکالی بیداری ریلی
user

محمد تسلیم

نئی دہلی: شمع ایجوکیشنل اینڈ پولی ٹیکنک سوسائٹی اور جعفرآباد آر ڈبلیو اے نے مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن کے افسران اور ملازمین کے ساتھ جعفرآباد گلی نمبر 39/4 سے ایک ریلی نکالی جس کی قیادت علاقے کے چھوٹے چھوٹے بچوں نے کی۔ تنظیم کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر فہیم بیگ کے مطابق گزشتہ آٹھ مہینے میں شمع این جی او اور جعفرآباد آر ڈبلیو اے کے ممبران اور چھوٹے بچوں کی گندگی کے خلاف یہ تیسری ریلی ہے، جس میں علاقے کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے لوگوں کو بیدار کرتے ہیں۔

دہلی: جعفرآباد کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے بچوں نے نکالی بیداری ریلی

اس بیداری ریلی کے ذریعہ بچے عام شہریوں کو گھر گھر جا کر صفائی کے تئیں بیدار کر رہے ہیں اور ترغیب دے رہے ہیں کہ گندگی نہ پھیلائیں، اپنے گھر یا دکان کا کوڑا کرکٹ ڈسٹ بن میں رکھیں اور پھر اسے ایم سی ڈی کی گاڑیوں میں ڈالیں۔ گلیوں،عبادت گاہوں، تعلیمی اداروں کے سامنے اور عوامی مقاما ت پر کوڑا ڈال کر ماحول پراگندہ نہ کریں اور اگر لوگ سمجھانے کے بعد بھی نہ مانیں تو پھر قانونی کارروائی بھی کی جائے۔


ڈاکٹر فہیم بیگ نے مزید بتایا کہ ہماری تنظیم اور مشرقی میونسپل کارپوریشن کی طرف سے بھی چالان کیا جائے گا اور پھر انہیں عدالتوں میں جانا پڑے گا جس کی وجہ سے انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ڈاکٹر بیگ نے بتایا کہ اس بیداری ریلی کے ساتھ ساتھ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے دکانداروں، مکان مالکوں کو کوڑے دن بھی دیئے گئے جن میں خشک کچرے کے لیے نیلے رنگ کا کوڑے دان اور گیلے کچرے کے لیے سبز رنگ کے کوڑے دان دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : انقلاب ضرور آئے گا!

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جب کارپوریشن کی گاڑیاں آئیں تو اپنا کچرا انہیں میں ہی ڈالیں، تاکہ ہمارا علاقہ صاف ستھرا اور خوبصورت بن سکے اور ہمارے بزرگ، خواتین اور بچے مہلک بیماریوں سے محفوظ رہیں۔ اس ریلی میں وارڈ نمبر 40 ای کے اے ایس آئی اتل بنسل، اے ایس آئی ہری اوم، نعیم الدین اسلم خان، ایوب خان، رام کمار، پرنب کمار، تنظیم اور آر ڈبلیو اے کے صادق علی، محمد انیس، سلیم ملک، دانش علی، عادل قریشی، نوشاد خان، محمد شاہد، آصف ادریسی، محمد ثاقب، محمد حذیفہ، اعمش بیگ، انس بیگ، حذیفہ مرزا، موسیٰ سیفی، ساحل خان، فیضان انصاری، فضل خان اور محمد اسلم وغیرہ موجود تھے۔ چھوٹے چھوٹے بچوں کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے جن پر ”صفائی آدھا ایمان، یاد رکھو بھائی جان“، ”ہم صفائی کے سپاہی ہیں“ ”اپنا کچرا صرف ایم سی ڈی کی گاڑی میں ہی ڈالیں“ ”گندگی کو بھگائیں صفائی کو اپنائیں جیسے نعرے لکھے ہوئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔