دہلی میں آلودگی سے برا حال، دو دن تک صنعتی اور تعمیراتی سرگرمیوں پر پابندی
سی پی سی بی کےچیئرمین ایس پی سنگھ پریہارنے کہا کہ راجدھانی اور آس پاس کے علاقوں میں بدھ تک کسی بھی طرح کی صنعتی اور تعمیراتی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی۔
نئی دہلی : راجدھانی دہلی میں آلودگی کی خطرناک سطح کے مدنظر آلودگی پر قابوپانے والے مرکزی بورڈ (سی پی سی بی)نے دودن تک صنعتی اور تعمیراتی سرگرمیوں پر روک لگادی ہے ۔ راجدھانی دہلی میں ہواکی کوالٹی انڈیکس اتوار کو 450کی انتہائی خطرناک سطح کو پارگیا اور آج یہ معمولی بہتری کے ساتھ 448پر رہا۔اسے دیکھتے ہوئے سی پی ایس بی نے کئی سخت اقدامات کیے ہیں۔
سی پی سی بی کےچیئرمین ایس پی سنگھ پریہارنے کہا کہ راجدھانی اور آس پاس کے علاقوں میں بدھ تک کسی بھی طرح کی صنعتی اور تعمیراتی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی ۔انھوں نے کہاکہ ضابطوں پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے تیل مارکیٹنگ کی سرکاری کمپنیوں انڈین آئل ،بھارت پٹرولیم اور ہندستان پٹرولیم پر ایک ایک کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیاگیاہے ۔ اتوار سے پورا قومی راجدھانی خطہ خطرناک فضائی آلودگی کی زد میں ہے ۔غازی آباد میں فضائی آلودگی کے معیار کا اشاریہ سب سے زیادہ 478،نوئیڈا میں 457،فریدآباد میں 444اور گروگرام میں 306کی سطح تک پہنچ گیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔