دہلی: گریٹر کیلاش میں واقع ایک اسپتال میں خوفناک آتشزدگی، 2 افراد ہلاک

دہلی کے گریٹر کیلاش کے ایک اسپتال میں خوف ناک آگ لگ گئی، جس میں جھلسنے سے 2 افراد ہلاک ہو گئے۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق علی الصبح 5.14 بجے آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی اور 4 گاڑیوں نے اس پر قابو پایا

آگ لگنے کی علامتی تصویر
آگ لگنے کی علامتی تصویر
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: دہلی کے گریٹر کیلاش کے ایک اسپتال میں خوفناک آگ لگنے کے واقعہ میں کم از کم دو افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق علی الصبح 5.14 بجے آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی اور 4 گاڑیوں نے اس پر قابو پایا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ نے 6 افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا۔

اس سے پہلے 17 دسمبر کی صبح دہلی کے گریٹر کیلاش پارٹ 1 میں واقع فینکس اسپتال میں آگ لگ گئی تھی۔ اسپتال کے تہہ خانے میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں موقع پر پہنچی تھیں، جنہوں نے آگ پر قابو پایا۔ آگ لگنے کی اطلاع فائر ڈیپارٹمنٹ کو صبح 9 بجکر 7 منٹ پر موصول ہوئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔