دہلی: مشہور غفار مارکٹ میں شدید آگ لگنے کا واقعہ، کوئی جانی نقصان نہیں

دہلی کے قرول باغ میں واقع غفار مارکیٹ میں علی الصبح دید آگ لگ گئی۔ مقامی لوگوں نے جوتا مارکیٹ میں آگ لگنے کی اطلاع فائر بریگیڈ کو دی جس کے بعد فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: دہلی کے قرول باغ میں واقع غفار مارکیٹ میں علی الصبح دید آگ لگ گئی۔ مقامی لوگوں نے جوتا مارکیٹ میں آگ لگنے کی اطلاع فائر بریگیڈ کو دی جس کے بعد فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

فائر ڈپارٹمنٹ سے موصولہ اطلاع کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع صبح 4 بجے کے قریب موصول ہوئی، جس کے بعد آناً فاناً میں فائر بریگیڈ کی 39 گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور قابو پر قابو پایا۔ ابھی تک اس خوفناک آگ میں کسی جانی نقصان یا کسی کے پھنسے ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔


مارکیٹ میں آگ لگنے کے واقعہ کے باعث تمام دکاندار موقع پر پہنچ گئے ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود ہے۔ پولیس فی الحال آگ لگنے کی وجہ جاننے میں مصروف ہے جب کہ آگ لگنے کے بعد علاقے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔