الہ آباد میں دریائے گنگا اور جمنا کی آبی سطح میں گراوٹ
سیلاب کنٹرول روم کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گنگا کی آبی سطح اتوار کو فافامئو میں 77.7 سیلاب کنٹرول روم چار میٹر، چھتاگ میں 73.22 میٹر اور جمنا میں 73.83 میٹر درج کی گئی ہے۔
الہ آباد: اترپردیش کے ضلع الہ آباد میں گنگا اور جمنا ندیوں میں سطحِ آب آٹھ اور نو سینٹی میٹر کم درج کی گئی ہے۔ سیلاب کنٹرول روم کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گنگا کی آبی سطح اتوار کو فافامئو میں 77.7 سیلاب کنٹرول روم چار میٹر، چھتاگ میں 73.22 میٹر اور جمنا میں 73.83 میٹر درج کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عوامی مسائل پر سیاسی مفاد پرستی کو ترجیح ... نواب علی اختر
انہوں نے بتایا کہ اتوار کو گنگا فافامئو کی سطحِ آب علیٰ الترتیب 77.77 میٹر، چھتناگ 73.30 اور جمنا 73.92 میٹر درج کی گئی تھی۔ گنگا۔جمنا میں ابھی سیلاب جیسے حالات نہیں ہیں لیکن جلد ہی دونوں افان پر ہوں گی۔ اتراکھنڈ میں شدید بارش ہونے کے بعد ہی گنگا کی آبی سطح بڑھتی ہے۔ ضلع میں گنگا کی سطحِ آب میں اس وقت تیزی سے اضافہ ہوتا ہے جب ہری دوار کے بھیم گوڑا، بلندشہر کے نرورہ باندھ سے پانی چھوڑا جاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اتراکھنڈ میں بارش ہو رہی ہے۔ 15 دن کے اندر نرورہ، ہریانہ سیمت دیگر ندیوں کا پانی چھوڑا جائے گا۔ اس سلسلے میں محکمہ آبپاشی سیلاب ڈیویژن کے افسر اور اہلکار مستعد ہیں اور ندیوں کی آبی سطح پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اسی طرح جمنا میں افان اس وقت ہوتا ہے جب ہریانہ، راجستھان اور مدھیہ پردیش کی چمبل، بیتوا، کین سمیت دیگر ندیاں تیز بہاؤ کے ساتھ اس میں مدغم ہوتی ہیں حالانکہ ابھی باندھوں کا پانی اپنی اعلیٰ سطح تک نہیں پہنچا ہے۔
یوگی نے گورکھپور میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا
اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کے روز گورکھپور کے سہجنوا علاقے میں ندیوں کی بڑھتی ہوئی آبی سطح کے باعث زیر آب علاقوں کی حالت کا ایک فضائی سروے کیا، انہوں نے للت نارائن مشرا ریلوے اسپتال اور ایمس گورکھپور میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لئے ایل ٹو 2 اسپتال بنانے کی تیاریوں کا بھی معائنہ کیا۔
پانی کی بڑھتی ہوئی سطح کا معائنہ کرنے کے بعد وزیر اعلی نے محکمہ سیلاب آبپاشی کے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ تمام سبھی باندھوں کو محفوظ رکھنے کے لئے پشتے پر مستقل نگرانی کریں۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کشتیوں کا مناسب انتظام یقینی بنائے۔
یہ بھی پڑھیں : جمہوریت بی جے پی کی فریب دہی سے نہیں چلے گی: راہل گاندھی
بعد میں یوگی نے للت نارائن مشرا ریلوے اسپتال اور ایمس کا معائنہ کیا اور کہا کہ کووڈ انفیکشن کے پیش نظر ، وہاں ایل -2 اسپتال بنانے کا کام جلد مکمل کیا جانا چاہیے اور مریضوں کا علاج شروع کیا جانا چاہیے۔ انہیں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں ایمس میں 50 بیڈ اور 50 بستروں کے کورونا مریضوں کا وارڈ بنایا جارہا ہے۔ معائنہ کے دوران ڈویژنل کمشنر جینت نارلیکر، ڈی ایم کے ویجیندر پانڈین سمیت پولیس، ریلوے، سیلاب، آبپاشی اور ایمس کے اعلی افسران موجود تھے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔