وزیر اعظم مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی کو جان سے مارنے کی دھمکی، ممبئی میں معاملہ درج
ملزم نے کہا کہ وزیر اعظم مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نشانے پر ہیں، ساتھ ہی ملزم نے 11/26 جیسے دہشت گردانہ حملے کے لیے تیار رہنے کی بھی دھمکی دی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ ممبئی کے ٹریفک کنٹرول روم کو یہ دھمکی بھرا پیغام موصول ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نہ صرف وزیر اعظم مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے، بلکہ 11/26 جیسے دہشت گردانہ حملے کے لیے تیار رہنے کی تنبیہ بھی کی گئی ہے۔
ممبئی پولیس کے حوالے سے میڈیا میں آ رہی خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ منگل کے روز ٹریفک کنٹرول روم میں دھمکی بھرا پیغام موصول ہوا۔ ملزم نے کہا کہ وزیر اعظم مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نشانے پر ہیں۔ پولیس نے مزید بتایا کہ صرف دو لیڈروں کو نشانہ بنانے کی بات نہیں کی گئی ہے، بلکہ ملزم نے 11/26 جیسے دہشت گردانہ حملے کے لیے تیار رہنے کی بھی دھمکی دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 509(2) کے تحت معاملہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات شروع ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ممبئی پولیس کو دھمکی آمیز پیغامات آتے رہے ہیں۔ رواں سال 22 مئی کی ہی بات ہے جب ممبئی پولیس کو ایک دھمکی بھرا پیغام آیا تھا جس میں ایک نامعلوم شخص نے لکھا تھا کہ وہ بہت جلد ممبئی میں دھماکہ کرنے والا ہے۔ اس دھمکی آمیز پیغام سے پولیس الرٹ ہو گئی تھی اور ملزم کی شناخت کر اس سے گھنٹوں پوچھ تاچھ بھی کی گئی تھی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔