چودھری اجیت سنگھ کے انتقال پر راہل اور پرینکا کا اظہار رنج و غم
راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اجیت سنگھ جی کے بے وقت انتقال کی خبر افسوس ناک ہے۔ ان کے کنبہ اور عزیز و اقارب کے تئیں میری تعزیت۔‘‘
نئی دہلی: چودھری اجیت سنگھ کا منگل کی شب گڑگاؤں کے ایک اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ وہ 86 سال کے تھے اور حال ہی میں کورونا سے متاثر پائے گئے تھے۔ چھوٹے چودھری کے لقب سے نوازے جانے والے چودھری اجیت سنگھ کے انتقال پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی سمیت ملک کی اہم شخصیات نے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اجیت سنگھ جی کے بے وقت انتقال کی خبر افسوس ناک ہے۔ ان کے کنبہ اور عزیز و اقارب کے تئیں میری تعزیت۔‘‘
وہیں پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کیا، ’’ہر دل عزیز لیڈر، سابق مرکزی وزیر اور کسانوں کے حامی لیڈر چودھری اجیت سنگھ جی کے انتقال کی افسوس ناک خبر موصول ہوئی۔ چودھری صاحب کے انتقال سے سماج اور سیاست کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ جینت چودھری اور آر ایل ڈی کے ساتھیوں کے تئیں میری گہری تعزیت۔ خدا چودھری صاحب کو اپنے قدموں میں مقام دے۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
- Priyanka Gandhi
- Rahul Gandhi
- jayant chaudhary
- rld
- Latest News
- Chaudhary Ajit Singh
- Coronavirus
- Expresses Grief