دہلی میں کورونا کے نئے معاملوں میں کمی لیکن اموات کی تعداد زیادہ

دہلی میں اس دوران 23،686 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 8،77،146 ہوگئی ہے ، جبکہ کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 7،87،898 ہوگئی ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے معاملات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک روز پہلے کےمقابلہ کیسوں کی تعداد میں کمی درج ہوئی ہے اور 23،000 سے زیادہ نئے معاملے رپورٹ ہوئے لیکن اموات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہےاور 240 مزید مریضوں کی موت ہوگئی جبکہ فعال معاملوں میں 1،900 سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔

دہلی میں فعال معاملوں کی تعداد پیر کو 1،946 اور بڑھ کر 76،887 ہوگئی۔ دارالحکومت میں نئے معاملات کے مقابلے میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد میں کمی کی وجہ سے یہ اضافہ فعال معاملات میں درج کیا گیا ہے۔


دہلی کے محکمہ صحت کی طرف سے آج جاری کردہ ایک بلیٹن کے مطابق اس عرصے میں 23،686 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 8،77،146 ہوگئی ہے ، جبکہ کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 7،87،898 ہوگئی ہے مزید 21،500 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد آج دارالحکومت میں مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح 89.82 فیصد پر آ گئی ہے۔

اس عرصے کے دوران 240 مزید مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 12،121 ہوگئی۔ دارالحکومت میں اموات کی شرح محض 1.41 فیصد ہے۔ مرنے والوں کے معاملے میں دہلی ملک میں چوتھے نمبر پر ہے۔


گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت میں 90،696 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی اب تک کی جانے والی جانچ کی تعداد 2.61 کروڑ سے زیادہ ہوچکی ہے۔ فی دس لاکھ کی آبادی میں ٹیسٹوں کا اوسط 8،58،879 ہے۔ادھر دارالحکومت میں کنٹیمنٹ زون کی تعداد بڑھ کر 15،039 ہوگئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔