کان حادثے میں ہلاک ایک اور کان کن کی لاش برآمد
آسام کے ضلع چیرانگ میں واقع کان سے گزشتہ روز عامر حسین نامی ایک کان کن کی لاش کی شناخت ہو چکی ہے، آج دوسرے کان کن کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
شیلانگ: بحریہ کے غوطہ خوروں نے سنیچر کو میگھالیہ میں پہاڑی ضلع مشرقی جینتیا کے گاؤں سان میں واقع 370 فٹ گہری تنگ کوئلے کی کان میں پھنسنے والے کان کنوں میں سے ایک اور کان کن کی لاش برآمد کی ہے۔
راحت اور بچاؤ کام کے افسر نے بتایا کہ ایک دن پہلے ہی آسام کے ضلع چیرانگ کے عامر حسین نامی ایک کان کن کی لاش کی شناخت اس کے اہل خانہ نے کی تھی۔عامر کی لاش گذشتہ ہفتے بحریہ نے یوروو کی مدد سے برآمد کی تھی۔
افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ انہوں (بحریہ کے غوطہ خوروں) نے علیٰ الصباح 03:18 بجے پانی کے اندر ریموٹ سے چلنے والی گاڑی (یوروو) کی مدد سے 160 فٹ سے 210 فٹ کے درمیان ایک اور لاش برآمد کی۔ انہوں نے بتایا کہ بحریہ کے غوطہ خور تنگ کان میں پھنسنے والے کان کنوں کی لاش کو ڈھونڈنے میں گذشتہ 36 گھنٹوں سے مسلسل سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوسری لاشوں کو باہر نکالنا ہے۔ اس پر کام چل رہا ہے۔
اس درمیان مقامی پولس نے ضروری کاروائی کرنے کے بعد عامر حسین کی لاش کو اس کے اہل خانہ کو سونپ دی ہے۔ گذشتہ 13 دسمبر سے 370 فٹ گہری اس غیر قانونی کوئلے کی کان میں ایک حادثے کے بعد 15 کان کن پھنس گئے تھے۔ سپریم کورٹ راحت اور بچاؤ کام کی نگرانی کر رہا ہے، عدالت نے کوئلہ کی کان سے کان کنوں کو زندہ یا مردہ پتہ لگانے کا حکم دیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔