کشمیر میں ووٹوں کی گنتی کی تاریخ بی جے پی کے کہنے پر بدل دی گئی: محبوبہ مفتی کا الزام

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ الیکشن کمیشن نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کی تاریخ بی جے پی کے کہنے پر بدل دی ہے اور الیکشن کمیشن وہی کر رہا ہے، جو بی جے پی کے لئے مناسب ہے

<div class="paragraphs"><p>پریس کانفرنس کے دوران پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی / یو این آئی&nbsp;</p></div>

پریس کانفرنس کے دوران پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی / یو این آئی

user

یو این آئی

سری نگر: پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ الیکشن کمیشن نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کی تاریخ بی جے پی کے کہنے پر بدل دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن وہی کر رہا ہے، جو بی جے پی کے لئے مناسب ہے۔ ان باتوں کا اظہار محبوبہ مفتی نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں لوک سبھا الیکشن کے دوران بھی چناؤ کمیشن نے غیر ضروری طور پر پولنگ کی تاریخ بدل دی۔

محبوبہ مفتی نے الزام لگایا کہ بی جے پی اور اس کی پراکسی پارٹیوں کی خواہشات کے عین مطابق فیصلے لئے جا رہے ہیں۔ انتخابات کے دوران سینئر پولیس افسران کے تبادلے اور تقرریوں کے احکامات صادر کرنے پر پی ڈی پی صدر نے کہا کہ آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابی عمل کو یقینی بنانے کی خاطر الیکشن کمیشن آف انڈیا کو زمینی سطح پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔


محبوبہ مفتی نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ سال 1987میں کیا ہوا، جس کے نتیجے میں جموں و کشمیر میں حالات خراب ہوئے۔ وقف ترمیمی بل کے بارے میں پی ڈی پی صدر نے کہا کہ وقف کا مطلب ہے اللہ کی راہ میں خرچ کرنا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے تنازعات کی صورت میں عدالتیں فیصلہ کرتی تھیں اب مجسٹریٹ کو اختیارات دئے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔