راجستھان میں اسمبلی انتخاب کی تاریخ تبدیل، اب 25 نومبر کو ڈالے جائیں گے ووٹ

الیکشن کمیشن کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق اب 30 اکتوبر کو نوٹیفکیشن جاری ہوگا اور 6 نومبر تک نامزدگی کا پرچہ داخل کیا جا سکے گا، پرچہ واپس لینے کی آخری تاریخ 9 نومبر ہوگی۔

<div class="paragraphs"><p>الیکشن کمیشن، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

الیکشن کمیشن، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

انتخابی کمیشن نے راجستھان میں اسمبلی انتخاب کی تاریخیں بدل دی ہیں۔ ریاست میں اب 23 نومبر کی جگہ 25 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ انتخابی کمیشن نے تاریخ میں کی گئی تبدیلی سے متعلق وضاحت بھی کی ہے۔ انتخابی کمیشن نے بتایا کہ راجستھان میں اسمبلی انتخاب کے لیے تاریخوں کے اعلان کے بعد کئی سیاسی پارٹیوں اور سماجی تنظیموں نے انتخاب کی تاریخ بدلنے کی اپیل کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دن (23 نومبر کو) بڑے پیمانے پر شادیاں اور سماجی تقاریب ہیں۔ اس اپیل کو پیش نظر رکھتے ہوئے انتخابی کمیشن نے ووٹنگ کے لیے نئی تاریخ 25 نومبر مقرر کی ہے۔

الیکشن کمیشن نے راجستھان میں ووٹنگ کے لیے طے کی گئی نئی تاریخ کے ساتھ ساتھ اس سے جڑی دوسری تاریخوں میں بھی تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔ نئے انتخابی شیڈول کے طمابق 30 اکتوبر کو نوٹیفکیشن جاری ہوگا، 6 نومبر تک پرچہ نامزدگی داخل کیا جا سکے گا، نامزدگی پرچوں کی جانچ 7 نومبر کو ہوگی اور 9 نومبر تک نام واپس لیے جا سکیں گے۔ 25 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس کا ریزلٹ 3 دسمبر کو سامنے آئے گا جو کہ پہلے مقرر کیا گیا تھا۔


واضح رہے کہ راجستھان کے ساتھ ساتھ گزشتہ دنوں مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، میزورم اور تلنگانہ میں بھی اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان انتخابی کمیشن کے ذریعہ کیا گیا ہے۔ چھتیس گڑھ میں دو مراحل میں انتخاب ہوں گے جبکہ باقی سبھی ریاستوں میں ایک مرحلہ میں ہی ووٹ ڈالے جانے کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ سبھی ریاستوں میں نومبر ماہ کی مختلف تاریخوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور ریزلٹ سبھی ریاستوں کا ایک ہی دن 3 دسمبر کو سامنے آئے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔