دنتے واڑا: اے کے 47 رائفل کی چوری کرنے والا شخص گرفتار
چھتیس گڑھ کے دنتے واڑا میں قومی معدنی ترقی کارپوریشن کی کچے لوہے کی کان کی سکیورٹی پرتعینات اہلکار کی اے کے 47 رائفل کی چوری کرنے والے شخص کو پولس نے گرفتار کر لیا ہے۔
دنتے واڑا: چھتیس گڑھ کے دنتے واڑا میں قومی معدنی ترقی کارپوریشن کی کچے لوہے کی کان کی سکیورٹی پرتعینات اہلکار کی اے کے 47 رائفل کی چوری کرنے والے شخص کو پولس نے گرفتار کر لیا ہے۔
پولس سپرنٹنڈنٹ ابھیشیک پلَّو نے بتایا کہ بچیلی میں واقع قومی معدنی ترقی کارپوریشن کی کچے لوہے کی کان میں سکیورٹی پر تعینات سی آئی ایس ایف اہلکاروں کی ایک اے کے 47 رائفل اور 30 راؤنڈ کارتوس جمعہ کے روز چوری ہو گئی تھی۔ اس معاملے میں تمل ناڈو کا باشندہ پنی شرن کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم اسی ادارے میں سکیورٹی اہلکار کی حیثیت سے بر سر کار ہے۔ اس کے بیگ کی جب تلاشی لی گئی تو اس میں گن کا آئل اور کپڑا ملا۔ اس کےبعدسختی سے پوچھ گچھ کرنے پر اس نے گن چرانے کے جرم کا اقرار کر لیا۔ اس نے بتایا کہ اس نے گن بلاس پور میں ایک ٹھیکہ دار سے بیچ دیا ہے۔ بلاس پور میں این ٹی پی سی سیپت کے احاطے کے باہر گھنی جھاڑیوں میں اس نے گن چھپائی ہے۔ وہ اس گن کے سلسلے میں تملناڈوجانا چاہتا تھا۔ جہاں کچھ افراد سے اس کی گھریلو رنجش تھی۔ وہ انھیں قتل کرنا چاہتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم کے سروس ریکارڈ کھنگالنے پر پتہ چلا کہ سنہ 2011 میں ضابطے کے خلاف کارکردگی کی وجہ سے اسے بی ایس ایف سے نوکری سے باہر کردیا گیا تھا۔ اس کے بعد اس نے اس بات کو چھپاتے ہوئے سنہ 2012 میں سی آئی ایس ایف میں نوکری جوائن کر لی۔ اس کے فون کھنگالنے پر کئی خواتین اور لڑکیوں سے گفتگو کے ریکارڈ ملے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس کے نام سے کئی بینک کھاتے ہیں اور آمدنی سے کہیں زیادہ خرچ کا ریکارڈ بھی ملا ہے۔
پولس ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ضلع دنتے واڑا کے کاسولی کے پولس کیمپ سے بندوق چوری ہوئی تھی، کانسٹبل راجو ماؤنوازوں کے ساتھ مل کر پانچ برس سے اسلحہ خانے سے بندوق اور گولیاں چوری کرکے ماؤنوازوں کو بیچ رہا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 12 Jan 2019, 7:09 PM