قومی راجدھانی دہلی میں ’اومیکرون‘ کا خطرہ! 12 مشتبہ مریض ’ایل این جے پی‘ اسپتال میں داخل

دو کی کورونا رپورٹ پازیٹو آئی ہے، جبکہ دیگر کی جانچ کے نتائج کا انتظار کیا جا رہا ہے، مشتبہ مریضوں میں سے چار برطانیہ، ایک فرانس اور ایک نیدرلینڈز سے لوٹا ہے

کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: دہلی میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کرناٹک کے بعد دہلی میں بھی اومیکرون داخل ہو چکا ہے تاہم مشتبہ افراد کی رپورٹ ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کےک مطابق دہلی میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے 12 مشتبہ مریض پائے گئے ہین۔ ان سبھی کو علاج کے لئے لوک نائک جے پرکاش نارائن (ایل این جی پی) اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

رپورت کے مطابق دو کو کورونا کے ٹیسٹ میں پازیٹو پایا گیا ہے، جبکہ دیگر افراد کی ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ مشتبہ افراد میں سے 4 برطانیہ، ایک فرانس اور این نیدرلینڈز سے ہندوستان لوٹا ہے۔ اسی کے ساتھ دہلی میں اومیکرون کے مشتبہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 12 ہو گئی ہے۔ جمعہ تک ایل این جے پی میں 8 مریض داخل تھے۔ تمام م ریضوں کے نمونے جینوم سیکوینسنگ کے لئے بھیجے گئے ہیں۔


قبل ازیں، مرکزی وزارت صحت نے جمعرات کو اطلاع دی تھی کہ کرناٹک میں نئے ویرینٹ کے دو معاملوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ کرناٹک کے وزیر صحت ڈاکٹر کے سدھاکر نے صحافیوں سے بتایا ’’جو لوگ کورونا کے اومیکرون ویرینٹ سے متاثر پائے گئے ہیں ان میں سے ایک کی عمر 66 سال ہے اور وہ جنوبی افریقی کا شہری ہے۔ جبکہ دوسرا 46 سالہ طبی اہلکار ہے، جس نے حال ہی میں بیرون ملک کا سفر نہیں کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔