امبیڈکر کے مجسمہ توڑے جانے پر دلتوں میں غصہ

اتر پردیش میں امبیڈکر کے مجسمے توڑے جانے کا یہ کوئی پہلا معاملہ نہیں ہے۔ پچھلے دنوں اعظم گڑھ کے راجا پٹی گاؤں میں امبیڈ کر کا مجسمہ توڑا گیا اس سے قبل میرٹھ میں بھی مجسمہ توڑا جا چکا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

اتر پردیش میں بھارت رتن بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈ کر کے نام میں ’رام جی ‘ جوڑے جانے پر تنازعہ کے دوران دو مقامات پر ان کے مجسمے توڑے جانے کی خبر سامنے آئی ہے۔ پہلا معاملہ الہ آباد کا ہے جہاں شانتی پورم علاقہ میں بھیم راؤ امبیڈ کر کا مجسمہ توڑا گیا جس کے بعد سے پورے علاقہ میں تناؤ اک ماحول ہے۔

مجسمہ توڑے جانے کے بعد مجرموں کے خلاف کارروائی کی مانگ کرتے ہوئے پھول پور لوک سبھا سیٹ سے حال ہی میں کامیاب ہوئے سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ناگیندر پٹیل دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں۔

دوسرا معاملہ سدھارتھ نگر ضلع کا ہے جہاں ڈومریا گنج کے گاؤں گوہنیا میں دیر رات سماج دشمن عناصر نے امبیڈکر کے مجسمہ کو نقصان پہنچایا۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ کے لوگوں میں کافی غم وغصہ ہے۔

اتر پردیش میں امبیڈ کر کے مجسمہ کو توڑے جانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل اتر پردیش کے وزیر اعلی نے بہت سختی سے کہا تھا کہ مجسمہ کو نقصان پہنچانے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔

تریپورہ انتخابات کے نتائج کے بعد مجسمے توڑنے اور ان کی بے حرمتی کرنے کا جو سلسلہ شروع ہوا تھا وہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اب مجسمہ توڑے جانے کی خبریں آئے دن آتی ہی رہتی ہیں لیکن حکومت اس مسئلہ کے تیئں سنجیدہ نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔