یومیہ اجرت کرنے والے مزدور کی بیٹی نے 12ویں میں 600 میں سے 600 نمبر حاصل کیے، بتایا کیسے کی تیاری

سرون کمار کی بیٹی نندنی نے انامالیار گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول میں تعلیم حاصل کی اور 12ویں جماعت کا امتحان امتیازی طور پر پاس کیا۔ نندنی نے تمام مضامین میں 600 میں سے 600 نمبر حاصل کیے

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

چنئی: تمل ناڈو کے ڈنڈیگل میں ایک یومیہ اجرت مزدور کی بیٹی نے 12ویں جماعت کے بورڈ امتحان میں 600 میں سے 600 یعنی تمام مضامین میں مکمل نمبر حاصل کیے ہیں۔ سرون کمار کی بیٹی نندنی نے انامالیار گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول میں تعلیم حاصل کی اور 12ویں جماعت کا امتحان امتیازی طور پر پاس کیا۔ جیسے ہی پیر کو بورڈ کے امتحان کے نتائج کا اعلان ہوا، نندنی نے تمام مضامین میں 600 میں سے 600 نمبر حاصل کر کے اپنے اساتذہ اور والدین کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

اس موقع پر نندنی نے کہا ’’میں اس پر یقین نہیں کر پا رہی ہوں۔ میرے والدین اور میرے رشتہ داروں کے ساتھ ساتھ میرا اسکول اور میرے اساتذہ مجھے ایسی حوصلہ افزائی کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ میں اپنے اساتذہ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ میرے والدین کا تعاون اور مجھے پڑھائی کے لیے وقت دینا میری کامیابی کی وجہ ہے۔‘‘ نندنی نے بتایا کہ وہ روزانہ 8 سے 9 گھنٹے پڑھتی تھی جس کی وجہ سے وہ تمام مضامین پر عبور حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔


قبل ازیں ریاست کے وزیر تعلیم انبل مہیش نے کہا کہ وہ خوش ہیں کیونکہ اس سال پاس فیصد میں 0.27 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وزیر تعلیم نے والدین سے بچوں کا حوصلہ بڑھانے کی بھی درخواست کی۔ انہوں نے کہا ’’جس نے 35 نمبر لیے ہیں اور جس نے 100 نمبر لیے ہیں، دونوں ہمارے بچے ہیں۔ بچوں کی صلاحیتوں کو سراہنے کی کوشش کریں۔‘‘

انہوں نے کہا ’’سی ایم اسٹالن نے 'نان مودھلون' اسکیم شروع کی ہے جس کے ذریعے ہم ہنر کی شناخت کریں گے۔ اسکول ایجوکیشن منسٹر اور دو بچوں کا باپ ہونے کے ناطے میں والدین سے کہہ رہا ہوں کہ وہ اپنے بچوں کی صلاحیتوں کی تعریف کریں، چاہے وہ کتنے ہی نمبر حاصل کریں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔