سمندری طوفان تتلی کی پیشقدمی، آندھرا اور اوڈیشا میں ہائی الرٹ

فی الحال اس طوفان کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے لیکن جمعرات کو اس کی رفتار میں تیزی آئے اور رفتار 145 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچے کا امکان ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

مغربی وسطی خلیج بنگال پر بنا سمندری طوفان ’’تتلی‘‘ ایک شدید طوفان کی شکل اختیار کر گیا ہے جس کے پیش نظر ہندوستانی محکمہ موسمیات نے شمالی آندھرا پردیش اور جنوبی اوڈیشہ کے ساحلی اضلاع کے لئے انتباہ جاری کیا ہے۔ طوفان کے کل صبح تک کلنگاپٹنم اور گوپال پور تک پہنچ جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ ’’تتلی طوفان جو مغربی وسطی خلیج بنگال پر مرکوز ہے، شمالی۔شمالی مغربی سمت پیشقدمی کر تے ہوئے سمندری طوفان کی شکل اختیار کرگیا ہے اور یہ فی الحال اوڈیشہ کے گوپال سے جنوب۔جنوب مشرقی 370 کلومیٹر اور اے پی کے کلنگاپٹنم سے جنوب مغرب 310 کلومیٹر کی طرف مرکوز ہے۔‘‘ امکان ہے کہ یہ آئندہ 18 گھنٹوں میں بڑے سمندری طوفان کی شکل اختیار کرلے گااور 11 اکتوبر کی صبح گوپال پورم و کلنگاپٹنم تک پہنچ جائے گا۔

فی الحال اس طوفان کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے لیکن جمعرات کو اس کی رفتار میں تیزی آئے اور رفتار 145 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچے کا امکان ہے۔ اوڈیشا حکومت نے راحت ایجنسیوں کو الرٹ پر رکھا ہوا ہے۔

اوڈیسا کے چیف سیکریٹری آدتیہ پرساد نے ریاست کے تمام اسکول، کالجوں اور آنگن باڑی مراکز کو اگلی ہدایت ملنے تک بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بدھ کو جاری کی گئی پیش گوئی میں اوڈیشا کے زیادہ تر حصوں میں بھاری بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ جن اضلاع کو ریڈ الرٹ پر رکھا گیا ہے ان میں گجپتی، گنجم پوری، جگت سنگھ پور، کیندرپاڑا، بھدرک اور بالسور شامل ہیں۔ علاوہ ازیں خوردا، نیا گڑھ، کٹک، جاجپور، ڈھینکا نال، رائے گڑھ، کندھامال اور کینجھور میں بھی انتظامیہ کو کسی بھی وقت تیار رہنے کے لئے کہا گیا ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔