کرولی میں کرفیو کی مدت اتوار تک بڑھا دی گئی

کرفیو کے درمیان انٹرنیٹ خدمات بند ہونے کی وجہ سے کرولی کے لوگوں کا گزشتہ 6 دنوں سے پوری دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔

علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس
علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

راجستھان کے کرولی میں ہندو سال نو کے موقع پر 2 اپریل کو ہنگامہ آرائی کے بعد نافذ کرفیو کو اب 10 اپریل کی آدھی رات 12 تک بڑھا دیا گیا ہے۔

ضلع کلکٹر اور ضلع مجسٹریٹ راجندر سنگھ شیخاوت کے جاری کردہ احکامات کے مطابق اب کھانے پینے کی اشیاء، پیٹرول میڈیکل سمیت تمام ضروری اشیاء کی خریداری کے لیے صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کرفیو میں تین گھنٹے کی نرمی ہوگی۔ دوسری طرف کرولی میں گڑبڑی کے بعد جمعرات کو شہر میں چھٹے دن بھی سناٹا چھایا رہا اور لوگ کرفیو کی صبح اپنی ضرورت کا سامان خریدنے کے بعد گھروں میں قید ہو کر رہ گئے۔


کرفیو کے درمیان انٹرنیٹ خدمات بند ہونے کی وجہ سے کرولی کے لوگوں کا گزشتہ 6 دنوں سے پوری دنیا سے رابطہ منقطع ہے اور انہیں دن اور رات گزارنے میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کرولی میں کرفیو کے درمیان بھاری فورس کی تعیناتی کے باوجود ماحول میں اب بھی کشیدگی ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں میں خوف و ہراس ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔