سی آر پی ایف کے اہلکار امت شاہ کے اشارے پر ووٹروں کو ہراساں کر رہے ہیں: ممتا بنرجی

مغربی بنگال کے وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس کی صدر ممتا بنرجی نے الزام عائد کیا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی ہدایت پر سی آر پی ایف کے اہلکار ریاست میں ووٹروں کو ہراساں کر رہے ہیں

ممتا بنرجی / یو این آئی
ممتا بنرجی / یو این آئی
user

یو این آئی

کولکاتا: مغربی بنگال کے وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس کی صدر ممتا بنرجی نے آج الزام لگایا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی ہدایت پر سی آر پی ایف کے اہلکار ریاست میں ووٹروں کو ہراساں کر رہے ہیں۔

ممتا بنرجی نے کوچ بہار میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی فورسیس کے اہلکار خواتین کے ساتھ بدتمیزی کررہے ہیں ۔ممتابنرجی نے کہاکہ ووٹروں کو پریشان کیا جارہا ہے اور انہیں ووٹ ڈالنے سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ سب امیت شاہ کی ہدایت پر ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب تک سیاسی تشدد میں 10افراد کی موت ہوگئی ہے ۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ اس وقت ریاست میں لا اینڈ آرڈر کی صورت حال الیکشن کمیشن کے ہاتھوں میں ہے ۔الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ پولنگ کے عمل کے دوران کسی کی بھی موت نہ ہو۔ممتا بنرجی نے کہا کہ میں الیکشن کمیشن سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ سی آر پی ایف کے نوجوانوں کی نگرانی کریں ۔خواتین کو ہراساں نہیں کیا جانا چاہیے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکزی فورسیس کی موجودگی میں ترنمو ل کانگریس کی امیدوار سجاتا منڈل اور ان کے سیکورٹی اہلکار پر حملہ کیا گیا۔بی جے پی کے لوگ حملہ کرتے رہے اور مرکزی فورسیس کے جوان تماشائی بن کر کھڑے رہے ۔انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی امیدوار پر حملے کی ویڈیو سبھوں نے دیکھا ۔جس میں لوگ سلاخوں اور لوہے سے حملے کررہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کا سیکورٹی آفیسر بھی زخمی ہوگیا۔یواین آئی۔نور

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔