سیاسی فائدہ کے لیے آر ایس ایس کی نکتہ چینی ہو رہی: موہن بھاگوت

راشٹریہ سویم سیوک سَنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ سَنگھ کو 90 برسوں سے نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن ہمیں فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ ہم سب ایک ہیں اور رہیں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ناگپور: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس )کے سربراہ موہن بھاگوت نے پیر کے روز ووٹ ڈالنے کے بعد کہاکہ سنگھ کو پچھلے 90برسوں سے نشانہ بنایاجارہاہے لیکن سماج کو فکرکرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہم سب ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔

موہن بھاگوت نے کہاکہ سنگھ پرنکتہ چینی کرنا یانشانہ بنانا سیاست ہے اور یہ سیاست کا ایک حصہ ہے ۔ صحافیوں نے موہن بھاگوت سے پوچھا کہ ویر ساورکر کو بھارت رتن دینے کے بھارتیہ جنتاپارٹی کے مطالبہ پر کانگریس آرایس ایس کو کیوں نشانہ بنارہی ہے ۔اس کے جواب میں موہن بھاگوت نے کہا یہ سب سیاست ہے۔


موہن بھاگوت سے جب انتخابی نتائج کے بارے میں پوچھا گیاتو انھوں نے کہاکہ وہ سیاسی انسان نہیں ہیں اس لیے وہ اس معاملہ میں کچھ نہیں کہہ سکتے ۔انھوں نے کہاکہ 24اکتوبر کو نتیجہ کا اعلان ہوگا تب سب کو پتہ چل جائیگا ۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ زیادہ سے زیادہ گھر سے باہر نکلیں اور ووٹ دیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 21 Oct 2019, 8:20 PM