یوگی راج میں جرائم پیشے بے خوف، ایک کنبہ کے 4 اراکین پر اندھا دھند فائرنگ، 3 ہلاک
غازی آباد کے لونی علاقہ میں ڈکیتی کے دوران بدمعاشوں کے ذریعہ ایک کنبہ کے 4 لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کی خبر سے کھلبلی مچی ہوئی ہے۔ خبروں کے مطابق اس فائرنگ میں 3 افراد کی موت ہو گئی اور ایک زخمی ہے۔
اتر پردیش کے غازی آباد میں بدمعاشوں کے حوصلے کافی بلند ہیں جس کی وجہ سے لگاتار جرائم کے معاملے سامنے آ رہے ہیں۔ تازہ معاملہ غازی آباد کے لونی تھانہ حلقہ کا ہے جہاں ٹولی محلے میں گھر میں گھس کر بدمعاشوں نے ایک کنبہ کے 4 لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ گولی لگنے سے تین لوگوں کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی، جب کہ ایک خاتون شدید زخمی ہوئی جسے بغرض علاج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جان دینے والے، بیان تک نہیں دے سکے... اعظم شہاب
خبروں کے مطابق ٹولی محلے میں رئیس الدین کی بیوی فاطمہ دو بیٹوں اظہرالدین، عمران اور بہو افسانہ کے ساتھ دو منزلہ مکان میں رہتی ہے۔ پیر کی صبح تین بجے چھت کے راستے آئے بدمعاشوں نے گراؤنڈ فلور پر سو رہے رئیس الدین، اظہر الدین، عمران اور فاطمہ پر فائرنگ کر دی۔ گولی چلنے کی آواز سن کر آس پاس رہنے والے لوگ موقع پر پہنچے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کے اعلیٰ افسران بھی جائے وقوع پر پہنچے اور وہاں کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں فنگر پرنٹ اور ڈاگ اسکوائڈ نے موقع پر پہنچ کر ثبوت جمع کیے۔ اس پورے واقعہ کی جانچ جاری ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔