رام نگری ایودھیا میں 7 سال کی معصوم سے عصمت دری، سنگین حالت میں داخل اسپتال

لڑکی اپنی عمر کے دیگر بچوں کے ساتھ کھیل رہی تھی، جب وہ کئی گھنٹے بعد بھی گھر نہیں لوٹی تو گھر والوں نے اس کی تلاش شروع کی، دیر رات متاثرہ خون میں شرابور بیراگ پورہ محلے میں ملی۔

عصمت دری، تصویر آئی اے این ایس
عصمت دری، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

اتر پردیش کے ایودھیا ضلع میں سات سالہ بچی کے ساتھ مبینہ طور پر عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اسے سنگین حالت میں مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کی شناخت رام مانجھی کی شکل میں ہوئی ہے اور اسے گرفتار کر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ایودھیا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ شیلیش پانڈے کے مطابق لڑکی اپنی عمر کے دیگر بچوں کے ساتھ کھیل رہی تھی۔ جب وہ کئی گھنٹے بعد بھی گھر نہیں لوٹی تو گھر والوں نے اس کی تلاش شروع کی۔ دیر رات مقامی کوتوالی تھانہ حلقہ کے بیراگ پورہ محلے میں متاثرہ خون میں شرابور پڑی ہوئی ملی۔

پولیس کو فوراً اطلاع دی گئی اور متاثرہ کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پانڈے نے کہا کہ اس سلسلے میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی گئی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ملزم کی شناخت کی گئی۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پاس میں ہی کام کرنے والے ملزم نے بچی کو تنہا پایا اور ایک سنسان جگہ پر لے گیا جہاں اس نے اس کے ساتھ عصمت دری کی تھی۔


پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ جب متاثرہ نے شور مچایا تو ملزم بھاگ گیا۔ اسپتال کے ڈاکٹروں نے کہا کہ لڑکی کی حالت سنگین ہے اور اس کی شرمگاہ میں چوٹیں آئی ہیں۔ خون بھی بہت زیادہ بہہ گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔