کرکٹر مناف پٹیل کے بینک کھاتے منجمد، 52 لاکھ روپے ضبط، جانیں کیا ہے معاملہ؟
ضلع انتظامیہ کے پاس بلڈر کے خلاف یوپی ’آر ای آر اے‘ کے تقریباً 10 کروڑ کی 40 سے زیادہ آر سیز زیر التوا ہیں۔ دادری تحصیل کی ٹیم اس معاملے میں وصولی کی کوشش کر رہی ہے لیکن بلڈر رقم نہیں دے رہا
نوئیڈا: یو پی آر ای آر اے یعنی اتر پردیش ریئل ایسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کی آر سی (ریکوری سرٹیفکیٹ) پر کارروائی کرتے ہویئے سابق بین الاقوامی کرکٹر مناف پٹیل کے بینک کھاتے منجمد کرتے ہوئے 52 روپے کی وصولی کی ہے۔ سابق کرکٹ ’نواس پروموٹرس پرائیویٹ لمیٹڈ‘ میں ڈائریکٹر ہیں۔
خیال رہے کہ گریٹر نوئیڈا ویسٹ کے سیکٹر 10 میں ’نواس پروموٹرس پرائیوٹ لمیٹڈ‘ کا ’لیف ٹرائے‘ نام سے رہائشی پروجیکٹ ہے۔ اس پروجیکٹ کے بروقت مکمل نہ ہونے پر خریداروں نے یوپی ریرا (آر ای آر اے) میں شکایت کی تھی۔ اس پر سماعت کرتے ہوئے یوپی ریرا نے بلڈر کے خلاف حکم جاری کر دیا۔ حکم کی تعمیل نہ کرنے پر یوپی ریرا نے آر سی (سند برائے وصولی) جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق ضلع انتظامہ نے بلڈر کے خلاف یو پی ریرا کی تقریباً 10 کروڑ روپے کی 40 وصولی اسناد جاری کی ہیں۔ معاملہ میں دادری تحصیل کی ٹیم وصولی کی کوشش کر رہی ہے لیکن بلڈر رقم ادا نہیں کر رہا۔ تحصیل ٹیم نے کمپنی کے ڈائریکٹروں سے بھی وصولی شروع کر دیا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ کرکٹر مناف پٹیل بھی کمپنی میں ڈائریٹر ہیں۔ نوئیڈا اور گجرات میں ایکسس بینک کی 2 شاخوں میں سابق کرکٹر کے دو کھاتون کو منجمد کرتے ہوئے آر سی کی رقم وصول کی ہے۔ دونوں کھاتوں کے تقریباً 52 لاکھ روپے ضبط کئے گئے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔