ایس پی کی قیادت والے اتحاد میں دراڑ، راجبھر کا این ڈی اے کی صدراتی امیدار مرمو کی حمایت کا اعلان

سماجوادی پارٹی کی اتحادی ایس بی ایس پی نے صدارتی انتخابات میں این ڈی اے کی امیدوار دروپدی مرمو کی حمایت کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد اتحاد میں دراڑ پیدا ہوتی نظر آ رہی ہے

اوم پرکاش راجبھر / آئی اے این ایس
اوم پرکاش راجبھر / آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

لکھنؤ: اترپردیش اسمبلی میں مرکزی اپوزیشن جماعت سماج وادی پارٹی (ایس پی) کی قیادت والے اتحاد میں جمعہ کو دراڑ پیدا ہونے کے واضح اشارے دیتے ہوئے اتحادی پارٹنر ایس بی ایس پی نے صدارتی انتخابات میں این ڈی اے کی امیدوار دروپدی مرمو کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

سہیل دیو بھارت سماج پارٹی (ایس بی ایس پی) کے اتر پردیش قانون ساز اسمبلی میں 6 ایم ایل اے ہیں۔ ایس بی ایس پی کے صدر او پی راجبھر نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کی پارٹی کے ایم ایل اے صدارتی انتخابات میں مرمو کو اپنی حمایت دیں گے۔


راجبھر نے واضح کیا کہ این ڈی اے کو حمایت دینے کے باوجود ان کی پارٹی اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدارتی انتخاب میں ایس بی ایس پی دروپدی مرمو کو ووٹ دے گی، کیونکہ اپوزیشن کے امیدوار نے ایس بی ایس پی کی حمایت نہیں مانگی ہے۔

انہوں نے کہا، "مجھے 8 جولائی کو یوگی کی طرف سے دیے گئے ایک عشائیہ میں مدعو کیا گیا تھا، جہاں مرمو جی نے مجھ سے کہا کہ میں پسماندہ طبقے کے لئے جدوجہد کررہا ہوں اوروہ خود بھی اسی طبقے سے تعلق رکھتی ہیں۔ اس لئے ان کی درخواست پر ہم نے ان کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔