بہار میں نتیش کی نہیں بلکہ آر ایس ایس کی چل رہی ہے حکومت : دیپانکر

نتیش حکومت کے دور میں میں 30 لاکھ لوگوں کا راشن کارڈ بند کر دیا گیا ہے ۔ جب کہ بجلی کے نام پر پری پیڈ میٹر لگا کر صارفین کا معاشی استحصال کیاجارہاہے ۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی ( سی پی آئی ایم ایل ) کے قومی جنرل سکریٹری دیپانکر بھٹہ چاریہ نے الزام لگایاکہ گڈگورننس کا دم بھرنے والی نتیش حکومت میں جرائم اور بدعنوانی شباب پر ہے اور ریاست میں نتیش کی نہیں بلکہ حقیت میں راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ ( آر ایس ایس ) کی حکومت چل رہی ہے ۔

بھٹہ چاریہ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بہار میں وزیراعلیٰ نتیش کمار کی بہتر حکمرانی کا دعویٰ کھوکھلا ثابت ہورہاہے ۔ قانون کا راج ہونے کی بات کرنے والی نتیش کمار کی مدت کار میں جس طرح سے جرائم ، بدعنوانی اور فرقہ ورانہ تشدد میں اضافہ ہوا ہے ، وہ حکومت کی ناکامی کو ظاہر کرتاہے ۔


مالے لیڈر نے کہاکہ بہار میں نتیش کمار کی نہیں بلکہ راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ ( آر ایس ایس ) کی حکومت چل رہی ہے ۔ا نہوں نے کہاکہ بہار میں غریبوں کا حق چھینا جارہاہے ۔ انہوں نے بتایاکہ ریاست میں 30 لاکھ لوگوں کا راشن کارڈ بند کر دیا گیا ہے ۔ جب کہ بجلی کے نام پر پری پیڈ میٹر لگا کر صارفین کا معاشی استحصال کیاجارہاہے ۔

بھٹہ چاریہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر طنز کرتے ہوئے الزا م لگایاکہ وزیر اعظم نریندر مودی ملک کے جمہوری نظام کو چوپٹ کرنے میں لگے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 2014 میں نریندر مودی نے کانگریس مکت نعرہ دے کر انتخاب جیتا تھا۔


بھارتیہ جنتا پارٹی ملک میں اپوزیشن کو ہی ختم کرنے میں لگی ہے جو جمہوریت کیلئے زبرست خطرہ ہے ۔ اس کی تازہ مثال مہاراشٹر میں شیو سینا ۔ مہاگٹھ بندھن کی حکومت کو گرانا ہے۔اس موقع پر سی پی آئی ایم ایل کے مرکزی کمیٹی کے رکن دھیریندر جھا اور مالے ضلع سکریٹری پروفیسر امیش پرساد بھی موجود تھے ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔