کورونا وائرس صحت سے کہیں زیادہ معیشت کو متاثر کرے گا، سروے

ملک گیر سروے کے مطابق کورونا وائرس لوگوں کی صحت سے کہیں زیادہ ملک کی معیشت کو متاثر کر ے گا اور یہ خطرہ بہت سنگین ہے۔

تصویر سوشل میڈیا بشکریہ منی کنٹرول
تصویر سوشل میڈیا بشکریہ منی کنٹرول
user

ایشلن میتھیو

سینٹر فار پبلک پالیسی ریسرچ کے ایک سروے کے مطابق کووڈ 19 کا خطرہ ملک کی معیشت کو عوام کی صحت سے کہیں زیادہ ہے۔ سروے میں ہر دس میں سے نو افراد کا کہنا ہے کہ کووڈ ۱۹ کا خطرہ ہندوستانی معیشت کو بہت سنگین ہے۔

واضح رہے یہ سروے اس سہ ماہی کی جی ڈی پی کے اعداد و شمار جاری ہونے سے پہلے کا ہےاور اس میں جواب دینے والے دس میں سے آٹھ کی یہ رائے تھی کہ ہندوستانی معیشت اگلے نو ماہ تک متاثر رہنے والی ہےجبکہ دس میں چار لوگوں کی رائے میں معیشت پر اس کا اثر 13 مہینے تک رہنے والا ہے ۔ جواب دینے والوں میں اکثریت کی یہ رائے ہے کہ اگلےسال کے درمیان تک معیشت پر اس وبا کا اثر رہے گا۔


سروے کے مطابق جن ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی ہوئی ہےان میں سے 15 فیصد وہ ملازمین ہیں جنکی تنخواہ 25 ہزار ماہانہ سے کم تھی۔ اسی سروے کے مطابق اس وبا کی وجہ سے جن لوگوں کی نوکری گئی ہے ان میں 27 فیصد کا تعلق کم آمدنی والے زمرے سے ہے۔

واضح رہے اس سروے میں 22 ریاستوں اور دو یونین ٹیریٹری کےلوگوں سے بات کی گئی ۔ یہ سوال 16 جون سے 30 جون کےدرمیان پوچھے گئے ۔ جواب دینے والوں میں 41 فیصد کیرالہ ، 14 فیصد مہاراشٹرا، 9 فیصد کرناٹک، 8 فیصد تمل ناڈو اور 8 فیصد دہلی کے لوگ شامل تھے۔زیادہ تر جواب دینے والوں کا تعلق شہرو ں سے تھا جو کہ 81 فیصد ہے اور دیہات کے صرف 19 فیصد لوگوں کی ہی رائے اس میں شامل ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔