عدالت نے برہموس کے سابق انجینئر کو سنائی عمر قید کی سزا، پاکستان کے لیے جاسوسی معاملہ میں قصوروار پائے گئے

نشانت ہندوستان کی ڈی آر ڈی او اور روس کی فوجی انڈسٹریل کنسورشیم (این پی او ماشینوسٹروینیا) کے جوائنٹ ونچر برہموس ایرواسپیس میں سینئر سسٹم انجینئر عہدہ پر فائز تھے۔

عدالت، تصویر آئی اے این ایس
عدالت، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

برہموس کے سابق انجینئر نشانت اگروال کو عدالت نے آج پاکستان کے لیے جاسوسی کرنے کا قصوروار پائے جانے کے بعد عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔ ناگپور کی ایک عدالت نے پیر کے روز یہ سزا سنائی۔ بتایا گیا ہے کہ نشانت کو 2018 میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے لیے جاسوسی کرتے تھے اور کچھ اہم جانکاری دینے کے معاملے میں انھیں گرفتار کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نشانت ہندوستان کی ڈی آر ڈی او اور روس کے فوجی انڈسٹریل کنسورشیم (این پی او ماشینوسٹروینیا) کے جوائنٹ ونچر برہموس ایرواسپیس میں سینئر سسٹم انجینئر عہدہ پر فائز تھے۔ برہموس ایرواسپیس ہندوستان کی سپرسونک کروز میزائل تیار کرنے پر کام کر رہی ہے جو کہ زمین، ہوا، سمندر اور سمندر کے اندر سے بھی لانچ کی جا سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔