مظفرپورمعاملہ: عدالت نے نتیش کے خلاف سی بی آئی جانچ کاحکم دیا
پروٹیکشن آف چلڈرین فرام سیکسول آفینسس (پاکسو) کی عدالت نے گرلس شیلٹرہوم جنسی استحصال معاملے میں بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار اور 2 افسران کے خلاف مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) کو جانچ کی ہدایت دی ہے۔
پروٹیکشن آف چلڈرین فرام سیکسول آفینسس (پاکسو) کی عدالت نے مشہور گرلس شیلٹرہوم جنسی استحصال معاملے میں بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار اور دو سنیئر افسران کے خلاف مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) کو جانچ کی ہدایت دی ہے۔
پاکسو کی خصوصی عدالت کے جج منوج کمار نے مظفر پور گرلس شیلٹر ہوم جنسی استحصال معاملے کے ملزم ڈاکٹر اشونی کی جانب سے دائر مقدمہ پر سماعت کے بعد اس معاملے میں وزیراعلیٰ نتیش کمار، مظفر پور کے سابق ڈویژنل کمشنراور سماجی فلاح محکمہ کے پرنسپل سکریٹری اتل پرساد اور مظفر پور کے سابقضلع مجسٹریٹ دھرمیندر سنگھ کے خلاف سی بی آئی کو جانچ کرنے کی ہدایت دی۔
عدالت نے ڈاکٹر اشونی کا سی آر پی سی کی دفعہ۔164 کے تحت کورٹ میں بیان درج کرانے کی ہدایت دی ہے۔ ڈاکٹر اشونی خود گرلس شیلٹر ہوم جنسی استحصال معاملے میں ملزم ہیں اور ان پر جنسی استحصال سے پہلے بچیوں کو نشیلی ادویہ دینے کا الزام ہے۔ ڈاکٹر اشونی نے اپنی عرضی میں الزام عائد کیا کہ سی بی آئی جانچ میں ان حقائق کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے جو مظفر پور کے سابق ضلع مجسٹریٹ دھرمیندر
سنگھ، مظفر پور کے سابق ڈویژنل کمشنر اور سماجی فلاح محکمہ کے پرنسپل سکریٹری اتل پرساد اور وزیراعلیٰ نتیش کمار کے کردار کی جانچ کرنے کے بعد سامنے آسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے حال ہی میں مظفر پور گرلس شیلٹرہوم جنسی استحصال معاملے کی سماعت غیر جانبدارانہ طور سے کرائے جانے کیلئے بہار کے باہر دہلی کے ساکیت کورٹ میں منتقل کرنے کی ہدایت دی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 17 Feb 2019, 8:10 AM