لال قلعہ میں تشدد کے الزام میں سدھو کی ضمانت منظور

دیپ سدھو قریب 70 دنوں سے حراست میں ہے ، عدالت نے ضمانت دیتے ہوئے کہا کہ اسے مزید آزادی سے محروم رکھنا نہ تو منطقی ہے اور نہ ہی قانونی۔

فائل تصویر آئی اے این ایس 
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

دہلی کی ایک عدالت نے پنجابی اداکار اور کارکن دیپ سدھو کو26 جنوری کے لال قلعہ کو نقصان پہنچانے اور ہنگامہ آرائی کرنے کے معاملے میں پیر کو ضمانت دے دی۔یہ معاملہ ہندوستان کے آثار قدیمہ کے سروے (اے ایس آئی) نے دائر کیا تھی۔

میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ ایم ایم ساحل گپتا نے سدھو کو 25 ہزار روپے کے ذاتی مچلکے اوراتنی ہی ضمانتی رقم پر ضمانت منظور کی۔


عدالت نے بتایاکہ "ملزم سے پہلے ہی 14 دن پولیس تحویل میں تفتیش کی گئی ہے اور وہ قریب 70 دنوں سے حراست میں ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج نے اسی طرح کے حقائق پر ملزم کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ اسے مزید آزادی سے محروم رکھنا نہ تو منطقی ہے اور نہ ہی قانونی۔ "

سدھو کو 9 فروری کو یوم جمہوریہ کے موقع پر لال قلہ میں کسانوں کی تحریک کے دوران ہونے والے تشدد کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔


سدھو کو 26 جنوری کو کسانوں کی تین زرعی اصلاحات قوانین کے خلاف میں کئے جارہے تحریک کے تحت ٹریکٹر ریلی کے دوران کسانوں کومشتعل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔16 اپریل کو سدھو کی ضمانت منظور ہوتے ہی اے ایس آئی کے ذریعہ درج کی گئی ایف آئی آر کی بنیاد پر انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔