’عدالت نے کم از کم لڑکیوں کے نقطہ کو تسلیم کیا‘، سنجے ہیگڑے کا بیان

فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے سینئر وکیل سنجے ہیگڑے نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب نظام انصاف نے کم از کم اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ لڑکیوں کا کوئی بھی نقطہ ہے۔

حجاب، تصویر آئی اے این ایس
حجاب، تصویر آئی اے این ایس
user

ایشلن میتھیو

سپریم کورٹ نے کرناٹک میں حجاب پر پابندی کے معاملے میں منقسم فیصلہ سنایا ہے جس کے بارے میں بہت سے لوگ کہہ رہے تھے۔ اب اس معاملے کی سماعت سپریم کورٹ کی ایک بڑی بنچ کرے گی۔ کئی وکلاء نے اسے ان لڑکیوں کی جیت قرار دیا ہے جنہوں نے ریاست میں اسکول جانا بند کر دیا ہے، کیونکہ انہیں کلاس روم میں حجاب پہننے سے روکا گیا تھا۔ بنچ کے دو ججوں میں سے جسٹس ہیمنت گپتا نے کرناٹک حکومت کے فیصلے کو برقرار رکھا، جبکہ جسٹس سدھانشو دھولیا نے اسے مسترد کر دیا۔ چونکہ اس میں اختلاف رائے ہے، بنچ نے کہا کہ اب یہ معاملہ مناسب ہدایات کے لیے چیف جسٹس آف انڈیا کے سامنے رکھا جائے گا۔

جسٹس دھولیا کے لیے یہ لڑکیوں کی تعلیم کا سوال تھا۔ انہوں نے سوال کیا کہ "ایک بچی کو اسکول جانے سے پہلے گھر کے کام کرنے پڑتے ہیں اور کیا ہم حجاب پر پابندی لگا کر اس کی زندگی کو بہتر بنا رہے ہیں؟" انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کے فیصلے کا بنیادی زور یہ ہے کہ مذہبی عمل کے تصور کی ضرورت نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ نے غلط راستہ اختیار کیا۔ انہوں نے بیجوئے امینول کیس کا بھی ذکر کیا۔


فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے سینئر وکیل سنجے ہیگڑے نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب نظام انصاف نے کم از کم اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ لڑکیوں کا کوئی بھی نقطہ ہے، انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ ایک منقسم فیصلہ ہے اس لئے امید ہے کہ ایک بڑی بنچ کو جواز اور وجہ کی درستگی پر قائل کیا جائے گا۔ یہ حجاب کے تنازع سے آگے دیکھنے کا وقت ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ زبردستی یکسانیت کا تنازع ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ایران میں کوئی ملّا اس بات پر اصرار نہیں کر سکتا کہ عورت حجاب پہنے، اسی طرح ہندوستان میں کوئی بھی اتھارٹی کسی عورت سے حجاب نہ کرنے کو کہہ سکتا۔

ہیگڑے نے شہری حقوق کے کارکن مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اخلاقی کائنات کی آرک (قوس) طویل ہے لیکن یہ انصاف کی طرف جھکتی ہے۔ "اُڈوپی کی چھ لڑکیوں نے اپنے اور ان کے بعد آنے والی بہنوں کے لیے اس قوس کو بنانے میں مدد کی ہو گی۔" انڈین سول لبرٹیز یونین (آئی سی ایل یو) کے بانی اور سپریم کورٹ کے وکیل انس تنویر نے کہا، "یہ ایک فتح ہے۔"


اس کیس پر کام کرنے والی سپریم کورٹ کی وکیل نبیلہ جمیل نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ایک الگ فیصلہ آیا ہے اور کیس کے بڑی بنچ میں جانے کا امکان ہے۔ جمیل نے مزید کہا کہ جسٹس دھولیا کا فیصلہ انتہائی ہمدردانہ ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کرناٹک ہائی کورٹ کے پاس مذہبی ضرورت کے معاملے میں جانے کی کوئی وجہ نہیں ہے اور خواتین کی تعلیم کا سوال بہت زیادہ اہم ہے۔ یہ ایک بہترین فیصلے کی طرح لگتا ہے۔

سپریم کورٹ کی وکیل رشمی سنگھ نے کہا کہ "فیصلہ ہمیں کچھ امید اور استدلال دیتا ہے جو جسٹس دھولیا نے دیا کہ یہ آرٹیکل 19(1) کا معاملہ ہے۔‘‘سنگھ نے مزید کہا، "خواتین اس معاملہ میں حتمی فیصلہ ساز ہیں کہ انہیں کیا پہننا چاہیے اور کیا نہیں پہننا چاہیے اور یہ کسی کے بس کی بات نہیں ہے کہ وہ انہیں بتائے۔"


بیجوئے امینول معاملہ

جولائی 1985 میں، کیرالہ میں اسکول کے تین بچوں کو قومی ترانہ گانے سے انکار کرنے پر اسکول سے نکال دیا گیا تھا۔ وہ اسکول کی صبح کی اسمبلی کے دوران خاموشی سے کھڑے رہے اور کہا کہ ترانہ گانا مبینہ طور پر ان کے عقیدے کے خلاف تھا کیونکہ وہ یہوواہ کے گواہ چرچ کے رکن تھے۔ اس معاملہ میں کرانٹک ہائی کورٹ نے فیصلہ اسکول کے حق میں دیا تھا لیکن عدالت عظمیٰ نے پایا کہ قومی ترانہ نہ گانے پر اسکول کے بچوں کو نکالنا ان کے آزادی اظہار کے حق کی خلاف ورزی ہے۔ 

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔