عدالت کی این آئی اے کو ہدایت، انجینئر راشد کو رکن پارلیمنٹ کے طور پر حلف لینے کی تاریخ پر جواب داخل کرے

انجینئر راشد کو 2016 میں این آئی اے نے جموں و کشمیر میں دہشت گردی کی فنڈنگ ​​کے ایک معاملے میں گرفتار کیا تھا اور وہ اس وقت تہاڑ جیل میں بند ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

دہلی کی عدالت نے 18 جون کو نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کو ہدایت دی کہ شیخ عبدل راشدعرف انجینئر راشد کو رکن پارلیمنٹ کے طور پر حلف لینے کی تاریخ پر اپنا جواب داخل کرے۔

عدالت کی یہ ہدایات جموں و کشمیر کی بارہمولہ لوک سبھا سیٹ جیتنے والے انجینئر راشد کی طرف سے دائر عبوری ضمانت کی عرضی کی سماعت کے دوران آئیں، جس میں انجینئر راشد  نے پارلیمنٹ میں حلف لینے کے لیے ضمانت کی درخواست کی ہے ۔عدالت نے این آئی اے کو جواب داخل کرنے کا وقت دیا ہے۔ نومنتخب ارکان پارلیمنٹ  کے حلف اٹھانے کی طے شدہ تاریخیں 24، 25 اور 26 جون ہیں۔


ایڈیشنل سیشن جج (اے ایس جے) چندر جیت سنگھ نے انجینئر راشد کا معاملہ 22 جون تک زیر التوا رکھا ہے۔ عدالت نو منتخب رکن پارلیمنٹ  انجینئر راشد کی پارلیمنٹ میں حلف اٹھانے کے لیے عبوری ضمانت کی درخواست پر غور کر  رہی ہے۔ انہوں نے رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے حلف لینے کے لیے عبوری ضمانت یا حراستی پیرول کی درخواست کی ہے۔ وہ بارہمولہ سے رکن پارلیمنٹ  منتخب ہوئے ہیں  جنہوں نے بارہمولہ لوک سبھا سیٹ سے عمر عبداللہ کو شکست دی ہے اور وہ این آئی اے کے ایک کیس میں حراست میں ہیں۔

این آئی اے نے وقت مانگا تھا کہ اگر اسے ضمانت مل جاتی ہے تو اسے پارلیمنٹ میں لے جانے کا طریقہ کار طے کیا جائے۔ تاہم، دفاعی وکیل نے راؤس ایونیو کی عدالت کی طرف سے اے اے پی کے ایم پی سنجے سنگھ کے کیس میں منظور کیے گئے حکم پر انحصار کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انجینئر راشد عدالتی حراست میں ہیں اس لیے انہیں پارلیمنٹ میں لے جانے میں این آئی اے کا کوئی رول نہیں ہے۔


انجینئر  راشد کو 2016 میں این آئی اے نے جموں و کشمیر میں دہشت گردی کی فنڈنگ ​​کے ایک معاملے میں گرفتار کیا تھا اور وہ اس وقت تہاڑ جیل میں بند ہیں۔(انپٹ دی ہندو و دیگر ایجنسی)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔