مدھیہ پردیش Live: شیوراج کے چنگل سے نکل گیا مدھیہ پردیش، کانگریس 117 سیٹ پر آگے

مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخبات کی گنتی شروع ہو چکی ہے اور ان اسمبلی انتخابات کے نتائج طے کریں گے کہ شیو راج سنگھ چوہان اپنا اقتدار بچانے میں کامیاب ہو پائیں گے یا نہیں

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز
user

قومی آواز بیورو

11 Dec 2018, 3:47 PM

شیوراج کے لیے مدھیہ پردیش بچانا ہو رہا مشکل

بی جے پی سے پیچھے ہونے کے بعد ایک بار پھر مدھیہ پردیش میں کانگریس نے سبقت حاصل کر لی ہے۔ اس ریاست میں کانگریس 117 سیٹوں پر آگے ہو گئی ہے یعنی اکثریت حاصل کرتی ہوئی محسوس ہو رہی ہے جب کہ بی جے پی کو اس وقت 102 سیٹیں ملتی ہوئی معلوم پڑ رہی ہیں۔ حالانکہ کئی سیٹوں پر مقابلہ انتہائی قریبی ہے اس لیے یہ نمبر کبھی بھی بدل سکتے ہیں لیکن کانگریس کی حالت مضبوط نظر آ رہی ہے۔ کچھ سیٹوں پر کانگریس کے امیدواروں کی فتح کا اعلان بھی ہو چکا ہے۔

11 Dec 2018, 3:01 PM

کانگریس اور بی جے پی کے درمیان ’نمبر گیم‘ جاری

مدھیہ پردیش کے رجحانات میں کانگریس اور بی جے پی کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور کبھی کانگریس آگے ہو رہی ہے تو کبھی بی جے پی۔ اس درمیان وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان پریشان نظر آ رہے ہیں اور وہ سرکردہ لیڈران کے ساتھ میٹنگ کر کے ہر ممکن کوشش میں لگے ہوئے ہیں کہ لگاتار چوتھی بار بی جے پی کی حکومت بنے۔ چونکہ سماجوادی پارٹی نے کانگریس کی حمایت کا اور بہوجن سماج پارٹی نے بی جے پی کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے، اس لیے بی جے پی کی سانس اٹکی ہوئی معلوم ہو رہی ہے۔ حالانکہ کچھ لوگ امکان یہ بھی ظاہر کر ہے ہیں کہ کانگریس تنہا بھی اکثریت حاصل کر سکتی ہے۔

11 Dec 2018, 1:46 PM

سماجوادی پارٹی نے کانگریس کی حمایت کا کیا اعلان

کانگریس اور بی جے پی کی زبردست ٹکّر کے درمیان سماجوادی پارٹی (ایس پی) نے کانگریس کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ سماجوادی پارٹی لیڈر رام گوپال نے میڈیا کو دیے گئے ایک بیان میں یہ اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں وہ کانگریس کی مکمل حمایت کریں گے۔

دوسری طرف بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق وہ بھی کانگریس کی حمایت کرنے کا اعلان جلد کر سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق بہوجن سماج پارٹی نے بی جے پی سے ہاتھ ملانے سے تو انکار کر ہی دیا ہے اور آگے کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے وہ اپنے جیتنے والے امیدواروں کو جوڑ توڑ سے دور رکھنے کے لیے قدم اٹھا چکی ہے۔ دراصل بہوجن سماج پارٹی سربراہ مایاوتی نے پارٹی کے سبھی آگے چل رہے امیدواروں کو دہلی مدعو کر لیا ہے تاکہ ان پر کسی پارٹی کا دباؤ نہ رہے۔


11 Dec 2018, 12:49 PM

حکومت سازی کے لیے کانگریس اور بی جے پی میں ٹکر، میٹنگوں کا دور شروع

مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات کے نتیجوں سے متعلق رجحانات لگاتار بدلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ کبھی کانگریس کی سیٹیں بڑھ رہی ہیں تو کبھی بی جے پی اکثریت کے قریب پہنچتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ اس درمیان کانگریس کے معروف لیڈران جیوترادتیہ سندھیا، کمل ناتھ اور دگ وجے سنگھ نے ہنگامی میٹنگ کی ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ اس میٹنگ میں حکومت سازی سے متعلق غور و خوض کیا جا رہا ہے اور امکانات تلاش کیے جا رہے ہیں کہ اگر پارٹی اکثریت سے کچھ سیٹیں پیچھے رہ گئی تو کن لوگوں کے ساتھ ہاتھ ملایا جا سکتا ہے۔

دوسری طرف مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان اور بی جے پی کے سرکردہ لیڈران پربھات جھا و راکیش سنگھ بھی میٹنگ کر رہے ہیں۔ یہ لیڈران بھی حکومت سازی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔ حتمی نتیجہ آنے سےپہلے ان کی کوشش ہے کہ آزاد امیدواروں کے ساتھ ساتھ دیگر پارٹیوں سے بھی بات کی جا سکے تاکہ کانگریس کو حکومت سازی سے دور رکھا جا سکے۔

11 Dec 2018, 11:47 AM

ہم نے کانگریس کو ہلکے میں لیا: کیلاش وجے ورگیہ

مدھیہ پردیش میں انتخاب ہارتا دیکھ شیوراج حکومت میں وزیر کیلاش وجے ورگیہ نے بڑا بیان دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے کانگریس کو کمتر سمجھا اس لیے ہمیں اس کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ کیلاش وجے ورگیہ نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ بی جے پی نے ٹکٹ تقسیم کرنے میں بھی غلطی کی جس کا اثر برآمد نتائج میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔


11 Dec 2018, 10:34 AM

تازہر رجحان میں کانگریس کو اکثریت

تازہ رجحان میں کانگریس نے اکثریت کا ہدف حاصل کر لیا ہے ۔ وہ اب 116سیٹوں پر آگے

11 Dec 2018, 9:56 AM

کانگریس میں کسی بھی پارٹی کو واضح اکثریت کے آثار نہیں

تمام سیٹوں کے رجحان ملنے کے بعد اب آثار لگ رہے ہیں جیسے کسی بھی پارٹی کو مکمل اکثریت حاصل نہیں ہے۔ مدھیہ پردیش میں کیا اقتدار کی چابی بی ایس پی کے پاس رہے گی کیونکہ ابھی تک کےرجحانات میں بی ایس پی آٹھ سیٹوں پر آگے ہے۔


11 Dec 2018, 9:46 AM

مدھیہ پردیش میں پہلی مرتبہ بی جے پی آگے

گنتی میں اچانک آئی تبدیلی کے بعد مدھیہ پردیش میں پہلی مرتبہ بی جے پی آگے ہو گئی اور اب وہ 110سیٹوں پر اگے جبکہ کانگریس 107سیٹوں پر آگے

11 Dec 2018, 9:25 AM

کانگریس کی اکثریت کی جانب گامزن

مدھیہ پردیش سے ملنے والے رجحان کے مطابق کانگریس 102 سیٹوں پر آگے اور بی جے پی 90 سیٹوں پر بڑھت بنائے ہوئے ہے


11 Dec 2018, 9:15 AM

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیو راج چوہان اپن سیٹ پر آگے

11 Dec 2018, 8:56 AM

کانگریس نے بڑھت بنائی، کانگریس 55 بی جے پی 51

مدھیہ پردیش سے ملنے والے ابتدائی رجحان میں کانگریس نے بڑھت بنا لی ہے اور وہ 60 سیٹوں پر آگے ہے


11 Dec 2018, 8:53 AM

کانگریس نے بڑھت بنائی، کانگریس 49بی جے پی 44

11 Dec 2018, 8:32 AM

ابتدائی رجحان میں کانگریس آگے

مدھیہ پردیش سے جو رجحان موصول ہو رہے ہیں اس کے مطابق کانگریس بی جے پی سے ایک سیٹ سے آگے۔ پوسٹل پیپر کی گنتی میں کانٹے کی ٹکر کا سیدھا مطلب ہے کہ سرکاری ملازمین میں مرکز کے خلاف ناراضگی ہے کیونکہ پوسٹل پیپر کے ذریعہ فوجی اور انتخابی ڈیوٹی میں تعینات لوگ ووٹ دیتے ہیں


11 Dec 2018, 8:27 AM

ابتدائی رجحان میں بی جے پی کو بڑھت

ویسے تو ابھی پوسٹل پیپر کی گنتی شروع ہوئی ہے اور ابتدائی رجحان کے مطابق بی جے پی کو بڑھت حاصل ہے اور کانگریس بھی کافی قریب ہے

11 Dec 2018, 8:00 AM

مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کی گنتی شروع

گنتی شروع ہو چکی ہے اور تھوڑی دیر میں ابتدائی رجحانات ملنے شروع ہو جائیں گے۔ یہ انتخابات طے کریں گے کہ کیا بی جے پی ریاست میں اپنا اقتدار بچانے میں کامیاب ہو گی یا پھر پندرہ سال بعد کانگریس کی واپسی ہو گی۔ نتائج جو بھی ہوں ان کا اثڑ اگلے سال ہونے والے عام انتخابات پر سیدھا پڑے گا۔

پوسٹل پیپر کی گنتی شروع

پوسٹل پیپر کی گنتی میں بی جے پی کو سات سیٹوں پر بڑھت اور کانگریس کو پانچ سیٹوں پر بڑھت

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔