کورونا اپڈیٹ : گزشتہ 24 گھنٹوں میں 76472 نئے کیسز کی تصدیق، 1021 کی موت

وزارت صحت کے ہفتہ کی صبح کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 34،63،972 ہوگئی ہے، جن میں سے 26,48,998 شفایاب ہو چکے ہیں جبکہ 62,550 کی جان چلی گئی ہے

پٹنہ میں ٹسٹنگ کے لئے نمونہ حاصل کرتا صحت اہل کار / تصویر یو این آئی
پٹنہ میں ٹسٹنگ کے لئے نمونہ حاصل کرتا صحت اہل کار / تصویر یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: کورونا وائرس سے جہاں دنیا بھر میں 2.47 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 8.36 لاکھ لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں وہیں ہندوستان میں بھی اس انفیکشن کے کیسز میں روز افزوں اضافہ ہو ریا ہے۔ وزارت صحت کے ذریعہ ہفتے کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے متاثرہ افراد کی تعداد 34،63،972 ہوگئی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں (جمعہ کی صبح آٹھ بجے سے ہفتہ کی صبح آٹھ بجے تک) کورونا کے 76،472 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دریں اثنا، ملک میں 1021 کورونا متاثرہ افراد فوت بھی ہو گئے ہیں۔ جبکہ 26،48،998 مریض شفایاب ہو چکے ہیں اور اب تک 62،550 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ شفایابی کی شرح پر نظر ڈالیں تو یہ معمولی اضافے کے بعد 76.47 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جبکہ پازیٹو ہونے کی شرح 8.23 ​​فیصد ہے۔ ملک کی تقریبا تمام ریاستوں سے کورونا کے مریض آ رہے ہیں۔


مہاراشٹر

ملک کی مختلف ریاستوں سے آنے والے کورونا کے اعداد و شمار تشویش ناک ہیں۔ مہاراشٹر میں اب تک کورونا کے 7،47،995 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا متاثرہ ریاستوں میں مہاراشٹر سر فہرست ہے۔ ریاست میں کورونا کے 1،80،718 کیسز فعال ہیں اور اب تک 5،43،170 افراد کو فارغ کیا گیا ہے۔ دیں اثنا، 23،775 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

تمل ناڈو

کورونا سے متاثرہ ریاستوں میں تمل ناڈو دوسرے مقام پر ہے۔ تمل ناڈو میں اب تک کورونا کے 4،09،238 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ریاست میں 52،506 فعال کیسز ہیں اور علاج کے بعد 3،49،682 افراد کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ اب تک 7،050 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

آندھرا پردیش

آندھرا پردیش کورونا سے متاثرہ ریاستوں میں تیسرے مقام پر ہے۔ ریاست میں اب تک کورونا کے 4،03،616 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان میں سے 96،191 کیسز فعال ہیں اور 3،03،711 افراد کو فارغ کیا گیا ہے۔ ریاست میں اب تک کورونا سے 3،714 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔


کرناٹک

کرناٹک متاثرہ ریاستوں میں چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ کرناٹک میں اب تک کورونا کے 3،18،752 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان میں سے 86،347 معاملات فعال ہیں اور 2،27،018 افراد کو فارغ کیا گیا ہے۔ ریاست میں اب تک 5،368 افراد کورونا سے اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں۔

اتر پردیش

اتر پردیش کورونا سے متاثرہ ریاستوں میں پانچویں مقام پر ہے۔ اب تک یوپی میں کورونا کے 2،13،824 معاملات رپورٹ ہوئے ہیں۔ ریاست میں کورونا کے 52،651 فعال کیسز ہیں۔ اب تک 1،57،879 افراد کو علاج کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔ کورونا کی وجہ سے اب تک یہاں 3،294 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    Published: 29 Aug 2020, 12:11 PM