دہلی: 2 مزید سپاہی میں کووڈ-19 کی تشخیص، کورونا پازیٹو پولس اہلکاروں کی تعداد 5 ہوئی

اس سے قبل دو اے ایس آئی اور ایک سپاہی بھی دہلی پولس میں کورونا پازیٹو پائے جا چکے ہیں۔ دہلی پولس نے احتیاطاً طے کیا ہے کہ اب ڈیوٹی کے بعد سبھی اسٹاف گھر جانے کی جگہ قریبی ہوٹلوں میں رہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

دہلی پولس میں کورونا پازیٹو اسٹاف کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ حالانکہ دہلی پولس نے سوشل ڈسٹنسنگ سمیت تمام احتیاطی اقدام کیے ہیں، اس کے باوجود بدھ کی شام دو مزید سپاہی کورونا پازیٹو پائے گئے۔ دیر رات اس کی تصدیق وسطی ضلع ڈی سی پی سنجے بھاٹیا نے کی۔ انھوں نے کہا کہ "دونوں سپاہی چاندنی محل تھانہ میں تعینات ہیں۔ بدھ کے روز پازیٹو رپورٹ آتے ہی دونوں کو ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔"

ان دو سپاہیوں سے پہلے 2 اے ایس آئی اور ایک سپاہی بھی دہلی پولس میں کورونا پازیٹو پائے جا چکے ہیں۔ دہلی پولس نے احتیاطاً یہ بھی طے کیا ہے کہ اب ڈیوٹی کے بعد سبھی اسٹاف گھر جانے کی جگہ اپنے اپنے ضلع میں موجود ہوٹلوں میں مقرر کردہ جگہوں پر ہی رہیں گے تاکہ فیملی اور سماج کے باقی لوگوں کو جانے انجانے میں کوئی خطرہ نہ ہو۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔