یوپی کے 16 اضلاع میں لاک ڈاؤن کے بعد سبزیوں کے دام بڑھے، منڈیوں میں افراتفری

لاک ڈاؤن کی خبروں کے درمیان یوپی کے کانپور میں افراتفری کا ماحول دیکھا گیا ہے، لاک ڈاؤن کی خبر کے بعد کانپور میں سبزیوں کے دام بڑھ گئے ہیں۔ سبزیوں کی خریداری کے لئے منڈی میں بھاری بھیڑ دیکھنے کو ملی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

کورونا وائرس کے سبب ملک بھر میں لوگوں کی مشکلیں بڑھ گئی ہیں، ملک میں اب تک اس جان لیوا بیماری سے 7 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وہیں، قریب 400 لوگ اس بیماری کی زد میں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس سنگین بیماری سے نمٹنے کے لئے ملک کی کئی ریاستوں میں آج سے لاک ڈؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔

اتر پردیش کے 16 اضلاع میں آج سے لاک ڈاؤن رہے گا، لاک ڈاؤن کی خبروں کے درمیان یوپی کے کانپور میں افراتفری کا ماحول دیکھا گیا ہے، لاک ڈاؤن کی خبر کے بعد کانپور کے بازاروں میں سبزیوں کے دام بڑھ گئے، سبزیوں کی خریداری کے لئے مارکیٹ میں بھاری بھیڑ دیکھنے کو ملی۔


خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق کانپور میں 25 مارچ تک لاک ڈاؤن کے باوجود سبزی منڈیوں میں بھاری بھیڑ دیکھنے کو مل رہی ہے، ایک خریدار نے کہا، سبزیاں زندگی کا ایک حصہ ہیں، لیکن ان کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، کیونکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے فراہمی متاثر ہوئی ہے۔


اتر پردیش کے جن 16 اضلاع میں 25 مارچ تک لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے، ان میں لکھنؤ، علی گڑھ، گوتم بدھ نگر (نوئیڈا)، کانپور، وارانسی، میرٹھ، اعظم گڑھ، غازی آباد، گورکھپور، لکھیم پور کھیری، آگرہ، پرياگ راج، سہارنپور، بریلی، مرادآباد اور پیلی بھیت جیسے ضلع شامل ہیں۔

ان 16 اضلاع میں لاک ڈاؤن کے دوران ضروری خدمات کو چھوڑ کر دفتر، تعلیمی ادارے، نیم سرکاری ادارے، پرائیویٹ ادارے، سرکاری کارپوریشن، تجارتی ادارے، نجی دفتر، مَالس، دکانیں، ریستوران، فیکٹریاں، گودام، ورکشاپ، بسیں، پرائویٹ ٹیکسی اور آٹو رکشہ مکمل طور پر بند رہیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔