ہندوستانی شہریوں کے داخلے پر قطر نے لگائی پابندی، کورونا سے دہشت زدہ

قطر نے ہندوستان کے علاوہ بنگلہ دیش، چین، مصر، ایران، لبنان، نیپال، پاکستان، فلپائن، جنوبی کوریا، سری لنکا، شام اور تھائی لینڈ کے شہریوں کے 9 مارچ سے داخلے پر عارضی پابندی لگا دی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: مغربی ایشیائی ملک قطر نے کورونا وائرس ’کووڈ۔19‘ کے پیش نظر ہندوستان اور کچھ دیگر ممالک کے شہریوں کے اس کی سرحد میں داخلہ پر پابندی لگا دی ہے۔ قطر کی سرکاری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان، بنگلہ دیش، چین، مصر، ایران، لبنان، نیپال، پاکستان، فلپائن، جنوبی کوریا، سری لنکا، شام اور تھائی لینڈ کے شہریوں کے 9مارچ سے اس کے یہاں داخلہ پر عارضی طورپر پابندی رہے گی۔

ہدایت میں کہا گیا کہ اس ہدایت کے بعد مذکورہ ممالک کے تمام طرح کے شہریوں کے قطر میں داخلہ پر روک رہے گی خواہ ان کے پاس وہاں رہنے یا کام کرنے کا پرمٹ ہی کیوں نہ ہو۔ ویزا آن لائن ارائیول بھی منسوخ رہے گا۔ اس کے بعد قطر کی سرکاری فضائی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی قطر ایئر ویز نے بھی ان ممالک سے و ہاں جانے والے مسافروں کی تمام بکنگ منسو خ کردی ہیں۔ یہاں تک کہ قطر کی راجدھانی دوحہ میں ٹھہراو سے متاثر ایئر لائن نے متاثرہ مسافروں کو مکمل پیسہ واپس دینے کا بھی متبادل دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔