ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 6566 نئے کیس، 194 اموات، متاثرین کی تعداد 158333
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جمعرات کو جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے علاقے میں اب تک اس سے 158333 لوگ متاثر اور 4531 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
نئی دہلی: ملک میں دو دن تک کوروانا وائرس (كووڈ 19) انفیکشن کے نئے معاملوں میں جزوی کمی کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور 6566 نئے معاملات کے ساتھ متاثرین کی کل تعداد 158333 تک پہنچ گئی اور اس مدت میں 194 لوگوں کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 4531 تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں اس سے متاثرہ 3266 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں، جس کے بعد صحت مند ہوئے لوگوں کی کل تعداد 67692 ہو گئی ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جمعرات کو جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے علاقے میں اب تک اس سے 158333 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4531 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ملک میں فی الحال کوروانا کے کل 86110 فعال معاملے ہیں۔ ملک میں بدھ اور منگل کو نئے معاملات میں کمی دیکھی گئی تھی۔ بدھ کو 6387 اور منگل کو 6535 نئے کیس سامنے آئے تھے۔
ملک میں مہاراشٹر اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ اس ریاست میں کوروانا نے کافی تباہی برپا کی ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2190 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد ریاست میں اب تک اس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 56948 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 1897 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 17918 اس انفیکشن سے ٹھیک ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے لحاظ سے تامل ناڈو دوسرے مقام پر ہے۔ تمل ناڈو میں اب تک 18545 لوگ اس سے متاثرہ ہوئے ہیں اور یہاں 133 اموات ہوئی ہیں جبکہ 9909 لوگوں کو علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے چھٹی مل چکی ہے۔ كووڈ-19 سے متاثر ہونے کے معاملے میں ملک کی مغربی ریاست گجرات تیسرے نمبر پر ہے۔ گجرات میں اب تک 15195 لوگ اس سے متاثرہ ہوئے ہیں اور 938 لوگوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔ اس کے علاوہ 7549 لوگ اس بیماری پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
کورونا کی وجہ سے قومی دارالحکومت دہلی کی بھی حالت کافی تشویشناک ہے۔ دہلی میں 15257 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور اس وائرس نے 303 لوگوں کی جانیں لے لی ہیں۔ وہیں 7264 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ راجستھان میں بھی کورونا تیزی سے پاؤں پھیلا رہا ہے۔ یہاں کورونا متاثرین کی تعداد 7703 ہو گئی ہے اور 173 لوگوں کی موت ہو چکی ہے، جبکہ 4457 لوگ مکمل طور ٹھیک ہوئے ہیں۔
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں کورونا کی زد میں اب تک 6991 لوگ آئے ہیں اور 182 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ وہیں 3391 لوگ اس سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔ مغربی بنگال میں 4192 لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 289 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور اب تک 1578 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں۔ تلنگانہ میں اب تک کورونا سے 2098 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 63 لوگوں نے کورونا کی وجہ جان گنوائی ہے۔ وہیں 1284 لوگ اب تک اس سے ٹھیک ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اب صحرائی ٹڈیوں کے دل کا حملہ
جنوبی ہند کی ریاست آندھرا پردیش میں 3171 اور کرناٹک میں 2418 لوگ متاثر ہیں اور ان ریاستوں میں اس سے مرنے والوں کی تعداد بالترتیب 58 اور 47 ہے۔ وہیں مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1921 ہو گئی ہے اور یہاں 26 اموات ہوئی ہیں۔ پنجاب میں 40، ہریانہ میں 18، بہار میں 15، اوڈیشہ اور کیرالہ میں سات سات، ہماچل پردیش میں پانچ، جھارکھنڈ، آسام، چنڈی گڑھ اور اتراکھنڈ میں چار چار اور میگھالیہ میں اس وبا سے ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔