کورونا کی قہر سامانیاں: ہندوستان میں 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 77 ہزار سے زیادہ نئے کیسز
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کی مسلسل بگڑتی ہوئی صورتحال کے دوران ملک میں انفیکشن کے 77 ہزار سے زیادہ نئے معاملے درج ہوئے
نئی دہلی: گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کی مسلسل بگڑتی ہوئی صورتحال کے دوران ملک میں انفیکشن کے 77 ہزار سے زیادہ نئے معاملے درج ہوئے، حالانکہ رات کی بات یہ ہے کہ اس دوران 60 ہزار سے زیادہ مریض انفیکشن سے صحت مند بھی ہوئے۔
صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جمعہ کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 77266 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔ اس کے ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 3387501 ہوگئی ہے۔ اس دوران 60177 مریض صحت مند بھ ہوئے ہیں جس کی وجہ سے کورونا سے راحت حاصل کرنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 2583948 ہوگئی ہے۔ فعال معاملات صحت مند لوگوں کی نسبت انفیکشن کے نئے معاملوں سے زیادہ ہونے کی وجہ سے سرگرم معاملے 16032 سے بڑھ کر 742023 ہوگئے ہیں۔
ملک کی صرف 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں اس دوران مریضوں کی تعداد کم ہوئی ہے۔ اس دوران 1057 لوگوں کی موت ہونے سے تعداد اموات 61529 ہوگئی ہے۔ ملک میں سرگرم کیسوں کی تعداد 21.90 فیصد ہے اور انفیکشن سے شفایاب ہونے کی شرح 76.28 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح 1.82 فیصد ہے۔
کورونا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹرا میں سرگرم کیسوں کی تعداد 5366 کے اضافے کے ساتھ 178561 ہوگئی اور 355 افراد کی موت کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد 23444 ہوگئی۔ اس مدت کے دوران 9136 افراد انفیکشن سے شفایاب ہوئے، جس سے صحت مند افراد کی تعداد 531563 ہوگئی۔ ملک میں سب سے زیادہ فعال معاملات اسی ریاست میں ہیں۔ آندھرا پردیش میں اس دوران مریضوں کی تعداد 2001 کے اضافے کے ساتھ فعال معاملات بڑھ کر 94209 ہو گئے، وہیں ریاست میں اب تک 333 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور مجموعی طور پر 295248 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔
جنوبی ریاست کرناٹک میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں 1379 کا اضافہ ہوا ہے اور یہاں اب 85006 فعال معاملے ہیں۔ ریاست میں اموات کی تعداد 5232 تک پہنچ چکی ہے اور اب تک 219554 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ تامل ناڈو میں سرگرم کیسوں کی تعداد 52364 ہوگئی ہے اور 6948 افراد فوت ہوئے ہیں۔ وہیں ریاست میں اب تک 343930 افراد انفیکشن سے نجات پاچکے ہیں۔
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں بھی اس عرصے کے دوران 992 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں فعال معاملوں کی تعداد 52309 ہوگئی ہے اور اس وبا سے 3217 اموات ہوئی ہیں جبکہ 152893 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ تلنگانہ میں کورونا کے 28941 فعال معاملے ہیں اور 799 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ اس وبا سے 87675 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 26709 فعال معاملے ہیں اور 3017 افراد ہلاک جبکہ اب تک 121046 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 28 Aug 2020, 11:31 AM