مدھیہ پردیش میں کورونا کی صورتحال قابو میں آ رہی ہے، وزیر داخلہ کا دعویٰ

مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ اور ریاستی حکومت کے ترجمان نروتم نے آج دعوی کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کورونا کی صورتحال آہستہ آہستہ قابو میں آرہی ہے

بھوپال کورونا وائرس / آئی اے این ایس
بھوپال کورونا وائرس / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ اور ریاستی حکومت کے ترجمان نروتم نے آج دعوی کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کورونا کی صورتحال آہستہ آہستہ قابو میں آرہی ہے۔

مشرا نے یہاں میڈیا سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج 12508 کورونا کے نئے مریض سامنے آئے ہیں اور 12562 صحت مند ہوئے ہیں۔ اس طرح صحت مند ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ دنوں قبل تک گمراہی کے سبب کورونا کے تعلق سے جو خوف کا ماحول تھا، اب ہم اس سے بھی باہر آتے جارہی ہیں۔


انہوں نے دعوی کیا کہ ریاست میں کورونا کے مریضوں کے لئے اسپتالوں میں وافر جگہ ہے۔ پرائیویٹ اسپتالوں سے مریضوں کا الٹے سیدھے طریقے سے علاج کرکے اس کے بدلے بل نہ وصول کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ سبھی ضلعوں میں آکسیجن کی وافر دستیاب بھی ہوگئی ہے۔ اب آکسیجن کے کمی کی وجہ سے مریضوں کاعلاج نہ ہونے جیسی صورتحال نہیں ہے۔ ایمبولینس کے چارجز بھی مقرر کردیئے گئے ہیں۔ حکومت یقینی بنارہی ہے کہ علاج کے دوران مریضوں خاص طور پر غریبوں کے ساتھ لوٹ مار جیسی صورتحال نہ پیدا ہو۔

ریاستی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ حال ہی میں آکسیجن کی پیداوار اور دستیابی کے شعبے میں تمام اضلاع کو خود کفیل بنانے کے لئے بھی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ تقریباً 90 آکسیجن پروڈکشن پلانٹس لگانے کی اجازت دی گئی ہے۔ امید ہے کہ جلد ہی تمام اضلاع آکسیجن کی دستیابی کے شعبے میں خود کفیل ہوجائیں گے۔

ریاست میں کورونا کے تقریباً 89 ہزار فعال معاملے ہیں۔ کورونا انفیکشن کی شرح (پازیٹیو ریٹ) 18 کے آس پاس قائم ہے جو گذشتہ ماہ تقریباً 25 فیصد تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔