دہلی میں کورونا کی دھماکہ خیز صورت حال برقرار، مہاراشٹر-کیرالہ میں بہتری
ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹرا، کیرالہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران عالمی وباکورونا وائرس (کووڈ۔19) کے سرگرم معاملوں میں کمی ہوئی ہے جبکہ دہلی میں معاملوں میں اضافہ ہوا ہے
نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹرا، کیرالہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران عالمی وباکورونا وائرس (کووڈ۔19) کے سرگرم معاملوں میں کمی ہوئی ہے جبکہ دہلی میں معاملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مہاراشٹرا، کیرالہ، تمل ناڈو، آندھرا پردیش سمیت ملک کے 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں کورونا وائرس کے سرگرم معاملوں میں کمی آئی ہے۔ دوسری طرف راجدھانی دہلی، اترپردیش، راجستھان سمیت دیگرریاستوں میں کورونا وائرس کے سرگرم معاملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
مہاراشٹرا میں کورونا وائرس کےسرگرم معاملے 479 کم ہوکر 80728 رہ گئے ہیں۔ کیرالہ میں سرگرم معاملے 1164 کم ہوکر 68352 رہ گئے ہیں جبکہ دہلی میں سرگرم معاملے 763 بڑھ کر 43221 ہوگئے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت وخاندانی فلاح وبہبود کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 45,882 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور متاثروں کی تعداد تقریبا90.04 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 84.28 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے، جبکہ 584 اور مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,32,162 ہوگئی ہے۔
ملک میں کورونا کے سرگرم معاملوں کی تعداد میں 491 کے اضافے سے یہ اب 4,43,794 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک کے مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں کورونا سے متاثروں کی تعداد حسب ذیل ہے:
ریاست۔ سرگرم معاملے۔ صحتیاب۔ اموات
انڈمان ونکوبار۔ 145...........4398........61
آندھرا پردیش۔ 16000.......835801.....6910
اروناچل پردیش۔ 1127.........14800........49
آسام۔ 3193......206878.......969
بہار۔ 5378.....221924........1209
چنڈی گڑھ۔ 1105.......14963........254
چھتیس گڑھ۔ 19421.....195469........2672
دادرنگر حویلی اور دمن و دیو۔ 31.........3274.............2
دہلی۔ 43221.....459368........8041
گوا۔ 1343........44467............670
گجرات۔ 12677......176475.........3830
ہریانہ۔ 19579.......187559..........2113
ہماچل پردیش۔6980........24729............488
جموں وکشمیر۔ 5560.........97537..........1618
جھارکھنڈ۔ 2600.......103435............937
کرناٹک۔ 25188........830988.........11604
کیرالہ۔ 68352........475320..........1969
لداخ۔ 1000............6619..............95
مدھیہ پردیش۔ 9800.........175089..........3129
مہاراشٹرا۔ 80728......1635971........46356
منی پور۔ 2886..........19431............231
میگھالیہ۔ 801...........10074..............104
میزورم۔ 511............3025...............5
ناگالینڈ۔ 1296...........9110...............54
اڈیشہ۔7400.........302796...........1592
پڈوچیری۔ 670.......35254.............609
پنجاب۔ 6194.....133427...........4556
راجستھان۔ 20168.....212623............2116
سکم۔ 296..........4218...............95
تمل ناڈو۔ 13907......739532.........11550
تلنگانہ۔ 12515....247790...........1423
تریپورہ۔ 959......30968.............365
اتراکھنڈ۔ 4133....64427............1133
اترپردیش۔ 22757....488911............7480
مغربی بنگال۔ 25873...411759.......7873
مجموعی۔ 443794...8428409...132162
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔